Skip to content
  • Saturday, 30 May 2026
  • 2:58 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • امریکا ایران ڈیل میں کیا رکاوٹیں حائل ہیں؟

حالیہ پوسٹس

  • شوہر نکاح نامے میں درج حق مہر کے علاوہ معاہدے میں درج چیزیں بھی بیوی کو دینے کا پابند ہے: عدالت
  • آسکر ایوارڈ یافتہ ایڈیٹر مارسیا لوکاس کینسر سے انتقال کرگئیں
  • پی پی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس ٹیم جبکہ ایم کیوایم ہر دور میں حکومت کا حصہ رہتی ہے: امیر جماعت اسلامی
  • پاکستان ون ڈے کرکٹ میں آج ایک نئی تاریخ رقم کرے گا
  • کسی کے 6 تو کسی کے 9 بچے ہیں، اللہ ملک پر رحم کرے: بشریٰ انصاری
Headline تازہ ترین

امریکا ایران ڈیل میں کیا رکاوٹیں حائل ہیں؟

DAILY MITHAN May 30, 2026 0


اس جنگ میں امریکا کے صرف 13فوجی ہلاک ہوئے جبکہ دوسری طرف سپریم لیڈر اور قیادت کے اہم افراد سمیت ایران کے ہزاروں لوگ شہید ہوئے لیکن اس کے باوجود امریکایہ جنگ ہار چکا ہے ۔

اس کی ہار کی دلیل یہ ہے کہ وہ ایسا کوئی بھی مقصد حاصل نہ کرسکا جس کیلئے یہ جنگ شروع کی تھی،  اس کا پہلا ہدف رجیم چینج تھا اور ایسا کچھ نہ ہوسکا بلکہ ایران میں زیادہ سخت گیر قیادت سامنے آگئی۔

امریکا ایران کے جوہری پروگرام کا خاتمہ اور افزودہ یورینیم کو حاصل کرنا چاہ رہا تھا اور یہ مقصد بھی حاصل نہ کر سکا،  ڈونلڈ ٹرمپ کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ یہ جنگ امریکا کے اندر اس قدر غیرمقبول ہوجائیگی لیکن اس نے خود ٹرمپ کی مقبولیت کو بھی داؤ پر لگا دیا ۔

آبنائے ہرمز کی بندش سے پوری دنیا ، بالخصوص یورپ اور ایشیا کی معیشتوں پر غیرمعمولی دباؤ آیا اور جواب میں وہ امریکا پر جنگ کے خاتمے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں،  امریکا ایران کو مشکل میں ڈالنے کیلئے حملہ آور ہوا تھا لیکن الٹا اپنے خلیجی اتحادیوں کو مشکل میں ڈال دیا۔

امریکا اسرائیل کی خاطر اس جنگ میں کودا تھا لیکن اسرائیل اس قدر نفرت کی علامت بن گیا کہ پہلی مرتبہ اس کے خلاف امریکا اور یورپ میں بھی آوازیں بلند ہونے لگی، یوں اب امریکا اس جنگ سے نکلنا چاہتا ہے لیکن بدقسمتی سے نکل نہیں سکتا ، پہلی وجہ اس کی یہ ہے کہ اگر کسی بھی مقصد کو حاصل کئے بغیر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ ختم کرتے ہیں تو ملک کے اندر ان کی مقبولیت مزید گرے گی اور ان سے سوال کیا جائے گا کہ انہوں نے اربوں ڈالر کیوں جنگ میں اڑا دیے ۔ 

ڈیموکریٹس اور جنگ مخالف امریکی تو پہلے سے ان کے ناقد تھے لیکن اس صورت میں ان کے ہمنوا صہیونی لابی کے لوگ بھی ان کے درپے ہوجائیں گے ،  اس کا ایک نظارہ گزشتہ دنوں ہم دیکھ چکے ہیں جب فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے دورہ ایران کے بعد امریکی میڈیا نے یہ خبر دی کہ ایران اورامریکا ایک فریم ورک پر متفق ہوچکے ۔

 یہ خبر سن کر صہیونی لابی اور لینزے گراہم جیسے امریکیوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا، تیسری وجہ یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے خود بارک اوبامہ کے دور میں ایران اور امریکا کے مابین کئی دیگر ممالک کی شراکت سے ہونے والے معاہدے کو یک طرفہ طور پر ختم کیا تھا اور اس کے خلاف بار بار تقاریر کی ہیں،  اب اگر وہ اس سے بہتر معاہدے کے بغیر جنگ سے نکلتے ہیں تو انہیں طعنہ ملے گا لیکن زمینی صورت حال یہ ہے کہ اب کی بار انہیں اس جیسا معاہدہ بھی مشکل سے ملے گا۔

 ایک اور عامل اسرائیل ہے ،  اسرائیل جنگ کا حامی ہے اور وہ ایران کے ساتھ کسی قسم کی ڈیل کے حق میں نہیں،  جب مرضی کا معاہدہ نہیں ملے گا تو اسرائیل کا امریکا پر دباؤ بڑھے گا کہ وہ جنگ کو جاری رکھے ، چوتھی رکاوٹ آبنائے ہرمز ہے ۔

ایران اس کو جنگ سے پہلی والی پوزیشن پر لے جانے کیلئے تیار نہیں اور وہاں اپنا کنٹرول چاہتا ہے ،  امریکا اگر آبنائے ہرمز کا مسئلہ حل کئے بغیر جنگ کا خاتمہ کرتا ہے تو اسے ایک اور طعنہ ملے گا کیونکہ خلیجی ممالک کو بالخصوص اور یورپ وغیرہ کو بالعموم آبنائے ہر مز پر ایران کا کنٹرول اور ٹیکس گوارا نہیں ، گویا جنگ کے مطلوبہ نتائج ملے اور نہ مرضی کی ڈیل مل رہی ہے لیکن ڈیل نہ ہونے کے باوجود دوبارہ جنگ بھی شروع نہیں کرسکتا کیونکہ ضروری نہیں کہ دوسری جنگ سے بھی مطلوبہ نتائج ملیں،اسی مخمصے سے ان دنوں ڈونلڈٹرمپ دوچار ہیں۔

اب آتے ہیں ایران کی طرف،  ایران کا مخمصہ یہ ہے کہ وہاں کی سیاسی قیادت جو دنیا اور امریکا کے ساتھ ڈیل کررہی ہے اسکے راستے میں کئی رکاوٹیں حائل ہیں، پاسداران انقلاب اور مذہبی قیادت کی وجہ سےمذاکرات کے دوران وہ رعایت بھی نہیں دے سکتی جو وہ دینا چاہتی بھی ہے،  ایران کی جیت یہ ہے کہ اس نے بطور ریاست جنگ میں اپنے آپ کو قائم اور خلیجی ممالک کو نشانہ بنانے سے دنیا کو پریشان کئے رکھا لیکن حقیقت یہ ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے بھی ایران کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن اس کے باوجود ایران جنگ بندی کے بعد فاتحانہ نفسیات کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے ۔

ایک طرف وہ منجمد اثاثوں کی بحالی چاہتا ہے اور دوسری طرف مذاکرات کے پہلے دور میں جوہری پروگرام سے متعلق کوئی بات بھی نہیں کرنا چاہتا ، خلیج فارس کا پانی سب کا ہے اور اگر وہ ایرانی ملکیت ہوتا تو جنگ سے پہلے بھی ایران اسے اپنے کنٹرول میں رکھتا، اب آبنائے ہرمز پر کنٹرول اور ٹیکس کا ایرانی مطالبہ اس کی اس فاتحانہ نفسیات کا ایک ثبوت ہے لیکن وہ یہ نہیں سوچتا کہ جو انتظام وہ چاہتا ہے وہ خلیجی ممالک کو بالخصوص اور پوری دنیا کو بالعموم قابل قبول نہیں۔ 

ٹرمپ کی مذکورہ بالا مجبوریاں اور مخمصے ایرانی قیادت کے ذہن میں بھی ہیں اور وہ یہ سوچ رہے ہیں کہ امریکا اس کے پنجے میں آگیا ہے اس لئے خوب آرام سے اسے دبوچ لو لیکن انہیں یہ بات بھی مدنظر رکھنی چاہیے کہ نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ نہایت سفاک لوگ ہیں اور ان سے کسی بھی اقدام کی توقع کی جاسکتی ہے۔

 امریکا اور اسرائیل جب ایران پر حملہ کرتے ہیں تو جواب میں ایران کے پاس خلیجی مسلمان ممالک کو نشانہ بنانے کا آپشن ہے ، وہ نشانہ بنتے ہیں تو بھی مسلمان نشانہ بنتے ہیں اور اگر وہ جواب دینے پر اتر آئے تو دو مسلمان (ایرانی اور عرب)ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے جو اسرائیل کی دیرینہ خواہش ہے ۔

خلیجی ممالک نے یہ غلطی کی تھی کہ اپنے دفاع کیلئے امریکا پر تکیہ کیا تھا اور اسی لئے آج امریکا ان کے اڈوں کو استعمال کرتا ہے لیکن اگر امریکا اور ایران کی کوئی ڈیل ہوجاتی ہے تو مجھے یقین ہے کہ ان عرب ممالک کی اکثریت ان اڈوں کے خاتمے میں دیر نہیں لگائیگی ۔

تیل کی نعمت کے باوجود ایرانی معیشت پہلے سے تباہی سے دوچار ہے،  لوگوں کا جینا دشوار ہے ،  ڈیل کے نتیجے میں پابندیاں ختم ہونے کے بعد ان کی معیشت دن دگنی رات چگنی ترقی کر سکتی ہے لیکن مذکورہ نفسیاتی اور فاتحانہ ذہنیت ان کو ڈیل کرنے سے روکتی ہے،   ایرانی دوست جنگ کی صورت میں اسے پورے خطے تک پھیلانے کی دھمکی دے رہے ہیں لیکن وہ یہ نہیں سوچتے کہ یہ جنگ عالم اسلام کے اندر ہی رہے گی اور وہ اسے امریکا تک وسعت نہیں دے سکتے۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
شوہر نکاح نامے میں درج حق مہر کے علاوہ معاہدے میں درج چیزیں بھی بیوی کو دینے کا پابند ہے: عدالت
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
پی پی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس ٹیم جبکہ ایم کیوایم ہر دور میں حکومت کا حصہ رہتی ہے: امیر جماعت اسلامی
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان ون ڈے کرکٹ میں آج ایک نئی تاریخ رقم کرے گا
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کی یورپی یونین کے تعلیمی پروگرام میں مسلسل پانچویں سال پہلی پوزیشن
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
صبا قمر اس حد تک کردار میں چلی جاتی ہیں کہ انہیں دل کے دورے بھی پڑے، فیصل قریشی کا انکشاف
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
پاکستان کو عالمی سطح پرتنہاکرنے کی مودی کی 10سالہ مہم بری طرح ناکام رہی، عرب میڈیا
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
ڈاکٹرز کی غفلت، کراچی کے جناح اسپتال کے باتھ روم میں بچے کی پیدائش
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
زیادہ گوشت کھانے سے عید کے تینوں دن اسپتالوں میں مریضوں کا رش لگا رہا
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
امریکا ایران متوقع ڈیل، پاکستان اسٹاک میں رواں ہفتے 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
فرنچ اوپن میں ایک اور اپ سیٹ، سابق چیمپئن نواک جوکووچ کو شکست
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
انڈر18 ہاکی ایشیاکپ میں پاکستان کا شاندار آغاز، چین کو 3 صفر سے ہرا دیا
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
جاپانی آبادی میں تاریخی کمی، تعداد 12کروڑ 30 لاکھ سے بھی کم ہوگئی
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی، دادو اور جیکب آباد میں پارہ 51 ڈگری ریکارڈ
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
حج سے متعلق قیاس آرائیاں، وسیم اکرم کا بیان سامنے آگیا
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
بلوچستان سے ٹرین آپریشنز آج سے بحال کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
گرمی کی شدت بڑھتے ہی مالاکنڈ اور مظفرآباد کے پہاڑی سلسلوں اور جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
مالدیپ میں ہونیوالے 4 ملکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان فٹبال ٹیم کا اعلان
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ اچھی رہی ہے، اس وجہ سے یہاں آنا پسند ہے: کپتان آسٹریلوی کرکٹ ٹیم
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
وفاقی حکومت نے 20 سال بعد نئی نیشنل اسپورٹس پالیسی 2026 کا مسودہ تیار کرلیا
DAILY MITHAN May 30, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی، پروازوں کا آغاز 31 مئی سے ہوگا
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
لاہور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام درہم برہم، 100سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پنجاب میں عید الضحیٰ پر صفائی آپریشن کیلئے پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال
DAILY MITHAN May 29, 2026
پاکستان
پاکستان کی دفاعی حکمت عملی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے: صدر زرداری
DAILY MITHAN May 28, 2026