آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان جوش انگلس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ اچھی رہی ہے اس وجہ سے یہاں آنا پسند ہے، پاکستان مضبوط ٹیم ہے اسے آسان نہیں لیا جاسکتا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج راولپنڈی میں ہوگا، دونوں کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی بھی کردی ۔
راولپنڈی میں میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئےآسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان جوش انگلس نے کہا کہ پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ اچھی رہی ہے اس وجہ سے انہیں یہاں آنا پسند ہے۔
جوش انگلس کا کہنا تھا کہ پاکستان مضبوط ٹیم ہے انہیں آسان نہیں لیا جاسکتا۔
آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ گرم موسم میں کرکٹ کھیلنا ہمیشہ چیلجنگ ہوتا ہے لیکن اچھی بات ہے میچز جب شروع ہوں گے تو موسم بہتر ہونا شروع ہوجاتا ہے۔
واضح رہے کہ میچ کا ٹاس شام 4 بجے ہوگا جبکہ مقابلہ شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔


























Leave a Reply