وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ بذات خود ایک اشارہ ہےکہ معاملہ کسی حل کے قریب پہنچا ہے۔
سیالکوٹ میں جیو نیوز سےگفتگو میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا ایران ثالثی میں ہم آہستہ آہستہ مثبت نتیجے کے قریب پہنچے ہیں، ہم دنیا کو ایک بہت بڑے بحران سے بچا رہے ہیں، پاکستان کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اللہ کرے ہمارے خطے بشمول پاکستان اور دنیا میں جلد امن قائم ہو۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے انکار نہیں، جس طبقے کے وسائل محدود ہیں وہ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، جنگ کی وجہ سے معیشت پر برے اثرات پڑے ہیں، ریکوری کا عمل نہ صرف رکا ہے بلکہ ریورس ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ امن اگر قائم ہوتا تو ہمیں بڑی آسانی ہوگی، ہمیں اس بات کااحساس ہےکہ عام آدمی کو دو وقت کی روٹی بڑی مشکل سے میسر ہے۔






















Leave a Reply