کیا آپ کو پہلیاں حل کرنا پسند ہیں؟ اگر ہاں تو اس معمے کو حل کرنے کی کوشش کریں۔
اوپر موجود تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ اس میں کونسی خاتون کرسی پر بیٹھے ہوئے بچے کی ماں ہے۔
اس طرح کی پہلیاں اور معمے دماغی صحت کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں۔
ہمارا دماغ جتنا زیادہ ورزش کرتا ہے یا مصروف رہتا ہے، اس کے افعال کو اتنا ہی فائدہ ہوتا ہے۔
جیسا آپ اوپر تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ 3 خواتین کھڑی ہوئی ہیں، ایک نے ہاتھ میں کھانے کی کوئی چیز پکڑی ہوئی ہے، دوسری نے سر پکڑا ہوا ہے، تیسری کے ہاتھ میں استری ہے، جبکہ ایک بچہ کرسی پر بیٹھا ہوا رو رہا ہے۔
تو آپ کو بس یہ بتانا ہے کہ کونسی خاتون اس بچے کی ماں ہے۔
پہلی نظر میں تو یہ اندازہ لگانا ممکن نہیں ہوتا کہ ان خواتین میں سے کونسی بچے کی ماں ہوسکتی ہے۔
یہ پہیلی درحقیقت آپ کے مشاہدے اور منطقی سوچ کا امتحان لیتی ہے۔
مگر غور سے دیکھا جائے تو چند تفصیلات سے عندیہ ملتا ہے کہ ان میں سے کونسی خاتون بچے کی ماں ہے۔
کیا آپ اندازہ لگانے میں کامیاب ہوگئے اور جواب دینے کے لیے تیار ہیں؟
آپ کا جواب جو بھی ہو، ہم اس کا درست جواب دے دیتے ہیں۔
بچے کی ماں تصویر میں درمیان کھڑی خاتون ہے جس کے اوپر 2 نمبر لکھا ہوا ہے۔
اس کا عندیہ اس سے ملتا ہے کہ صرف وہی خاتون ہے جو بچے کے رونے پر پریشان ہیں، دیگر 2 کافی خوش باش نظثر آرہی ہیں۔


























Leave a Reply