کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کو ٹکر مارنے والے مفرور کار ڈرائیور کوگرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ساوتھ انویسٹی گیشن توحید رحمان کے مطابق ملزم تیز رفتاری کے باعث کار کو قابو کرنے میں ناکام رہا تھا اور موٹرسائیکل کو ٹکر سے نجی فوڈ کمپنی کا ڈیلیوری رائیڈر ذیشان جاں بحق ہوگیا تھا۔
ایس ایس پی کے مطابق حادثے کے بعد کار ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار ہوگیا تھا، واقعہ کا مقدمہ 10 مئی کو تھانہ گزری میں درج کیا گیا تھا۔
توحید رحمان کا بتانا ہے کہ ملزم کے زیر استعمال کار برآمد کرکے گزری تھانے منتقل کردی گئی ہے جب کہ گرفتار ملزم کی شناخت حمزہ شمیم کے نام سے ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔


























Leave a Reply