اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہوچکا ہے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کا فلیگ شپ منصوبہ ہے اور پاکستان میں سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی پر پوری طرح کاربند ہے جبکہ چین پاکستان کی خودمختاری کی ہمیشہ حمایت کرتا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 23 سے 26 مئی تک وزیراعظم چین کا دورہ کریں گے، اس دوران تعلقات کے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 75 سالہ تقریبات ہوں گی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی کریں گے۔






















Leave a Reply