Skip to content
  • Wednesday, 20 May 2026
  • 10:39 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • رضوان اور بنگلادیشی وکٹ کیپر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ، امپائر نے بیچ بچاؤ کرایا

حالیہ پوسٹس

  • امریکی وزیر خزانہ کو دورہ چین میں ہزیمت کا سامنا، سکیورٹی اہلکاروں نے روک لیا
  • سلہٹ ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو شکست، بنگلادیش نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا
  • امریکا نے ایرانی مالیاتی اور شپنگ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں لگا دیں
  • ڈیموکریٹک رکن کانگریس نے ایران جنگ پر سوالات کرکے کمانڈر سینٹرل کمان کو لاجواب کردیا
  • پشاور پولیس کا بینک ڈکیتیوں میں ملوث خطرناک گروپ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
Headline تازہ ترین

رضوان اور بنگلادیشی وکٹ کیپر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ، امپائر نے بیچ بچاؤ کرایا

DAILY MITHAN May 20, 2026 0


سلہٹ ٹیسٹ : رضوان اور بنگلادیشی وکٹ کیپر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ، امپائر نے بیچ بچاؤ کرایا

فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان جاری سلہٹ ٹیسٹ میچ  کے دوران پاکستانی بیٹر محمد رضوان اور بنگلادیشی وکٹ کیپر لٹن داس کے درمیان گرما گرمی ہوگئی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران گرما گرمی دیکھنے میں آئی، جب بنگلا دیشی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو طنز کا نشانہ بنایا گیا۔

بیٹنگ کے دوران محمد رضوان کو  کئی بار سائیڈ اسکرین کے اردگر حرکت کی وجہ سے مشکل ہوئی۔ 

تاہم اننگز کے 72 ویں اوور میں  بنگلادیشی اسپنر تیجول اسلام گیند کرانے آئے تو رضوان سائیڈ اسکرین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے رک گئے۔

سائیڈ اسکرین درست کروانے پر  پہلے بنگلا دیشی وکٹ کیپر لٹن داس اور محمد رضوان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

لٹن داس نے رضوان کو  کہا کہ’ یہ آپ کیا کررہے ہو؟’ محمد رضوان نے غصے سے کہا ‘وہ ہر گیند پر  سامنے کھڑا ہے، یہ تمہارا کام نہیں’، جس پر بنگلادیشی وکٹ کیپر نے بظاہر کہا کہ ‘کھیلو یا آؤٹ ہوجاؤ’۔ 

اس دوران فیلڈ  امپائرز بیچ میں آئے اور  دونوں کرکٹرز کے درمیان معاملہ سلجھایا ۔

 تاہم اگلی گیند رضوان نے لائن میں آکر کھیلی تو لٹن داس نے پھر کہا کہ ‘اس نے آرام کرلیا ، اب ایکٹنگ شروع ہوجائے گی ‘۔

بعد ازاں فیلڈ میں موجود بعض بنگلا دیشی کھلاڑیوں نے رضوان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم اس اوور ایکٹنگ کے 50  پیسے کاٹیں گے اور آپ اچھی اداکاری کرتے ہیں’۔

اس اننگز کے دوران محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی 14ویں ٹیسٹ نصف سنچری مکمل کی۔

چوتھے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے بنگلادیش کے 437 رنز کے ہدف کے جواب میں 7 وکٹوں پر 316 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 75 اور ساجد خان 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں ۔ پاکستان کو جیت کے لیے مزید 121 رنز درکار ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
سلہٹ ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو شکست، بنگلادیش نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا نے ایرانی مالیاتی اور شپنگ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں لگا دیں
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
پشاور پولیس کا بینک ڈکیتیوں میں ملوث خطرناک گروپ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
پولیس نے اپنے ہی کانسٹیبل کے ذریعے پنکی کو کیسے پکڑا؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا
DAILY MITHAN May 20, 2026
تازہ ترین
مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی غیر دانشمندانہ ہو گی، چینی صدر کی روسی ہم منصب سے ملاقات میں گفتگو
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس بحال کردی گئی
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
روس کی ایران امریکا تنازع کے دوران پاکستان کے ثالثی کے کردار کی حمایت
DAILY MITHAN May 20, 2026
تازہ ترین
امریکی سینیٹ نے ایران کی ناکہ بندی ختم کرنےکی قرارداد منظورکرلی
DAILY MITHAN May 20, 2026
تازہ ترین
ایران نے میناب اسکول کروز میزائل اڈے پر واقع ہونے کے امریکی دعوے کی تردید کر دی
DAILY MITHAN May 20, 2026
تازہ ترین
ایران پر 2 سے 3 روز میں حملہ کرسکتے ہیں، صدر ٹرمپ نے خبردار کر دیا
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
اداکارہ سونیا حسین نے فلم سائیکو کے سیٹ کا یادگار واقعہ سنادیا
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
ڈاکٹر آصف محمود دوسر ی بار امریکی کمیشن کے رکن مقرر
DAILY MITHAN May 20, 2026
تازہ ترین
پنکی سے رابطےکے الزام میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکاروں کو حراست میں لےلیا گیا
DAILY MITHAN May 19, 2026
تازہ ترین
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایچ ای سی سے یونیورسٹیوں میں منشیات کے استعمال کیخلاف اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
شمالی وزیرستان کے نوجوان نے ملک بھر میں کم عمر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا
DAILY MITHAN May 19, 2026
تازہ ترین
پاکستان کا دشمن اب بری نظر ڈالنےکی جرات نہیں کرےگا، وزیراعظم شہباز شریف
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
سائنسدانوں نے پہلی بار مصنوعی انڈے سے چوزے کی پیدائش میں کامیابی حاصل کرلی
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدودکی بندش میں 24 جون تک توسیع
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
روزانہ چند انگور کھانے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا
DAILY MITHAN May 19, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی میں تاجر کو زدوکوب کرنے کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اےکو عہدے سے ہٹا دیا گیا
DAILY MITHAN May 20, 2026
پاکستان
ثنا یوسف قتل کیس کا فیصلہ آگیا، ملزم عمر حیات کو سزائے موت سنادی گئی
DAILY MITHAN May 19, 2026
پاکستان
سیاست نہ کرنے کی یقین دہانیوں کے بعد بشریٰ فیملی کیلئے ریلیف
DAILY MITHAN May 19, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت کا زمینداروں سے 2 لاکھ 25 ہزار ٹن گندم خریدنے کا اعلان
DAILY MITHAN May 19, 2026