کراچی: منشیات فروشی کے کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی کی نشاندہی پرپولیس نے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے اے ون کمپلیکس کے فلیٹ پرچھاپہ مارکربھاری مقدارمیں کوکین برآمد کرلی۔
ذرائع کے مطابق برآمد شدہ منشیات 45 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف سچل تھانے میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی میں گارڈن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کیا تھا، ملزمہ کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی کوکین اور دیگر نشہ آور اشیا برآمد ہوئی تھیں۔
منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی نے تفتیش کے دوران بتایا کہ ایک افسر نے میرے بھائی کو متعدد بار پکڑا اور رشوت لے کر چھوڑ دیا تھا دوران تفتیش پنکی نے کراچی میں ماہانہ 2 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات فروخت کرنے کا انکشاف کیا تھا۔
پنکی نے بتایا کہ متعدد تھانوں کی پولیس کو لاکھوں روپے ماہانہ ادا کرتی تھی، پولیس اہلکار نے میرے رائیڈرز کو حراست میں لے کر 1 کروڑ کی مجموعی رشوت لی جبکہ لاہور سے منشیات بھیجنے کے لیے انٹر سٹی بسوں کا استعمال کیا جاتا ہے، میرا شناختی کارڈ بلاک ہوا تو سمیر کے نام پر بینک اکاؤنٹ کھلوایا۔


























Leave a Reply