بھارتی جریدے’ دی وائر ‘ نے ریاستی انتخابات میں بی جے پی کے جیت کے جشن کے پیچھےچھپی بدعنوانی اور دھاندلی بےنقاب کر دی۔
بھارتی جریدے کے مطابق مغربی بنگال میں تقریباً ایک کروڑ نام ووٹرلسٹ سے خارج کرتے ہوئے انھیں حقِ رائےدہی سے محروم کر دیاگیا۔
دوسری جانب تضادات کی بنیاد پر 27 لاکھ شہریوں کوخارج کردیا گیا، حتمی لسٹ کے بعد 6 لاکھ ووٹربنانے پر سوالات اٹھ گئے، دی وائر کے مطابق مودی انتہا پسند غنڈوں کے ذریعے مغربی بنگال میں بھی غزہ جیساوحشیانہ نظام مسلط کرنےکو تیار ہیں۔
بھارتی جریدے کے مطابق وزیراعلیٰ مغربی بنگال نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو ویسا ہی سبق سکھانا چاہیے جیسا اسرائیل نے غزہ میں سکھایا، میں مسلمانوں کیلئے کام نہیں کرونگا جب تک وہ مذہب نہ بدل لیں۔
دی وائر میں مزید کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے دیگر وزرائے اعلیٰ یوگی آدتیا ناتھ، ہمانتا بسواسرما بھی مسلم مخالف بیانات دیتے رہے ہیں۔


























Leave a Reply