Skip to content
  • Monday, 11 May 2026
  • 4:59 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کم کھانے کے باوجود لوگ موٹاپے کے شکار کیوں ہوجاتے ہیں؟ نئی تحقیق میں اہم وجہ دریافت

حالیہ پوسٹس

  • بنوں حملے کے ذمہ داروں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، پاکستان کا افغانستان کو دو ٹوک پیغام
  • وہ عام غلطی جو لیپ ٹاپ کی زندگی کو مختصر بنا دیتی ہے
  • پیٹرول زیادہ مہنگا ہونے کہ وجہ 117 روپے فی لیٹر لیوی کا نفاذ ہے، حکام پیٹرولیم ڈویژن
  • قطر سے پاکستان کیلئے تیسرا ایل این جی جہاز ایران کی خصوصی اجازت سے آبنائے ہرمز میں داخل
  • پاکستانی شاہینوں نے معرکہ حق میں بھارت کا غرور رافیل خاک میں ملا دیا: وزیراعلیٰ سندھ
Headline تازہ ترین

کم کھانے کے باوجود لوگ موٹاپے کے شکار کیوں ہوجاتے ہیں؟ نئی تحقیق میں اہم وجہ دریافت

DAILY MITHAN May 11, 2026 0


کم کھانے کے باوجود لوگ موٹاپے کے شکار کیوں ہوجاتے ہیں؟ نئی تحقیق میں اہم وجہ دریافت

یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی / فائل فوٹو

موٹاپا دنیا بھر میں وبا کی طرح پھیل رہا ہے جو متعدد دائمی امراض بشمول ذیابیطس، کینسر اور دیگر کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے۔

ویسے تو خیال کیا جاتا ہے کہ ضرورت سے زیادہ غذا کا استعمال موٹاپے کا باعث بنتا ہے مگراب ماہرین نے اس کی ایک بڑی وجہ کو دریافت کیا ہے۔

زیادہ کھانے یا ورزش نہ کرنے سے ہٹ کر آپ کا روزگار بھی اس حوالے سے کردار ادا کرتا ہے۔

یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

کوئنز لینڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو افراد زیادہ گھنٹوں تک کام کرتے ہیں، ان میں موٹاپے کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے جبکہ کام کے دورانیے میں کمی لانے سے جسمانی وزن کو کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

اس تحقیق میں 1990 سے 2022 کے دوران انجمن اقتصادی تعاون و ترقی (او ای سی ڈی) کے 33 ممالک میں موٹاپے کے پھیلاؤ اور کام کرنے کے رویوں کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جن ممالک میں لوگوں کے کام کرنے کے اوقات طویل ہوتے ہیں، وہاں موٹاپے کی شرح بھی زیادہ ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق کام کے دورانیے میں محض ایک فیصد کمی سے ہی موٹاپے کی مجموعی شرح میں 0.16 فیصد تک کمی لائی جاسکتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ طویل وقت تک کام کرنے کے باعث لوگوں کے پاس ورزش کے لیے وقت نہیں ہوتا جبکہ دفتری تناؤ جسم کی اندرونی گھڑی کو متاثر کرتا ہے جس سے جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ تناؤ سے ایک ہارمون کورٹیسول کی سطح بڑھتی ہے جس کے باعث جسم میں زیادہ چربی ذخیرہ ہونے لگتی ہے اور طویل دفتری اوقات کے باعث لوگوں کے پاس توانائی کو جلانے کا وقت نہیں ہوتا۔

محققین نے بتایا کہ اگر لوگ متوازن زندگی گزاریں تو صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے، ان کو تناؤ کا کم سامنا ہوتا ہے، وہ صحت کے لیے مفید غذاؤں پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہیں جبکہ جسمانی طور پر زیادہ متحرک رہتے ہیں۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ تحقیق میں وجہ کو تو ثابت نہیں کیا جاسکا مگر طویل دفتری اوقات اور موٹاپے کے درمیان تعلق ضرور نظر آتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج یورپین کانگریس آن اوبیسٹی کے سالانہ اجالس کے موقع پر پیش کیے گئے۔

اس سے قبل جون 2024 میں برطانیہ کی Exeter یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ موٹاپے کی وجوہات بہت پیچیدہ ہیں اور زیادہ تر کیسز میں متعدد عناصر کا امتزاج اس حوالے سے کردار ادا کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ہمارے جینز بھی موٹاپے کا شکار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس تحقیق کے لیے یو کے بائیو بینک سے لاکھوں افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا اور دیکھا گیا کہ ان کے جینز جسمانی وزن میں اضافے کے لیے کس حد تک کردار ادا کرتے ہیں۔

نتائج میں ایک مخصوص جین ایس ایم آئی ایم 1 کو دریافت کیا گیا جو موٹاپے کا شکار بنانے میں کردار ادا کرتا ہے۔

اس جین کی 2 ناقص نقول جن خواتین کے اندر موجود ہوتی ہیں، ان کا جسمانی وزن دیگر خواتین کے مقابلے میں اوسطاً 4.6 کلو گرام زیادہ ہوتا ہے جبکہ مردوں کا جسمانی وزن 2.4 کلوگرام زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جین کی ناقص نقول سے تھائی رائیڈ کے افعال گھٹ جاتے ہیں اور توانائی بھی کم خرچ ہوتی ہے جس کے نتیجے میں کم کھانے پر بھی جسم میں زیادہ چربی جمع ہونے لگتی ہے۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا کہ یہ جینیاتی میوٹیشن ہر 5 ہزار میں سے ایک فرد میں پائی جاتی ہے۔

محققین نے بتایا کہ ویسے تو اسے نایاب تصور کیا جا سکتا ہے مگر دنیا کی 8 ارب آبادی کو مدنظر رکھا جائے تو یہ تعداد کافی زیادہ ہو جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جسمانی وزن میں اضافے کے حوالے سے متعدد عناصر کردار ادا کرتے ہیں، جن میں سے کچھ کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور کچھ کو نہیں۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل Med میں شائع ہوئے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
بنوں حملے کے ذمہ داروں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، پاکستان کا افغانستان کو دو ٹوک پیغام
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
وہ عام غلطی جو لیپ ٹاپ کی زندگی کو مختصر بنا دیتی ہے
DAILY MITHAN May 11, 2026
تازہ ترین
قطر سے پاکستان کیلئے تیسرا ایل این جی جہاز ایران کی خصوصی اجازت سے آبنائے ہرمز میں داخل
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی شاہینوں نے معرکہ حق میں بھارت کا غرور رافیل خاک میں ملا دیا: وزیراعلیٰ سندھ
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان، آغاز 22 مئی سے ہوگا
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت کے ریاستی انتخابات میں مودی سرکار کی جیت کے پیچھے چھپی دھاندلی بے نقاب
DAILY MITHAN May 11, 2026
تازہ ترین
ایوان کے اندر کیا حکمت عملی اپنائی جائے؟ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی کے صنعتی زون کو پانی کی فراہمی کیلئے ’انڈسٹریل واٹر پارک‘ قائم
DAILY MITHAN May 11, 2026
تازہ ترین
اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا، بلوچستان سے خاتون خودکش بمبار گرفتار
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
کینیڈا میں خوفناک ٹریفک حادثہ، بائیک ٹریفک سگنل پول پر جا لٹکی
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
چوتھے روز بنگلادیش کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب کو بطورضمانت جمع کرائےگئے7 کروڑ روپے واپس دینے کی ہدایت
DAILY MITHAN May 11, 2026
تازہ ترین
گزشتہ سال کے مقابلے ترسیلات زر میں اضافہ، اوورسیز پاکستانیوں نے اپریل میں 3.53 ارب ڈالر بھیجے
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
جونیئر اداکار کو کھانے سے روکنے پر اکشے کھنہ پروڈیوسر پر پھٹ پڑے تھے: امیت بہل کا انکشاف
DAILY MITHAN May 11, 2026
تازہ ترین
پرکشش ملازمتوں کا جھانسہ دیکر روس جنگ کیلئے پاکستانی نوجوانوں کی مبینہ بھرتی کا انکشاف
DAILY MITHAN May 11, 2026
تازہ ترین
لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ منصوبے میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں پر ابتدائی نیب انکوائری مکمل
DAILY MITHAN May 11, 2026
تازہ ترین
رکن پنجاب اسمبلی ایوب گادھی کے ڈیرے پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، ایم پی اے زخمی
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
کسٹم گودام میں لگی آگ پر 22 گھنٹوں بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا، 100 سے زائد گاڑیاں جل گئیں
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
4 سالہ بچی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے کئی شہروں میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش
DAILY MITHAN May 11, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پیٹرول زیادہ مہنگا ہونے کہ وجہ 117 روپے فی لیٹر لیوی کا نفاذ ہے، حکام پیٹرولیم ڈویژن
DAILY MITHAN May 11, 2026
پاکستان
تیسرے شخص کی ملکیت کو مالک کی رضامندی کے بغیرحق مہر کاحصہ نہیں بنایاجاسکتا: سپریم کورٹ
DAILY MITHAN May 11, 2026
پاکستان
پاکستان میں تیل وگیس کے کتنے سال کے ذخائر موجود ہیں؟
DAILY MITHAN May 11, 2026
پاکستان
مستونگ میں کسٹم آفس کے ویئر ہاؤس میں آگ لگ گئی، 35 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے
DAILY MITHAN May 11, 2026