پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان منشیات کی اسمگلنگ اور نشہ آور اشیاء کی روک تھام میں تعاون کے لیے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، انٹرنل سکیورٹی اور سول آرمڈ فورسز کی ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈھاکا میں بنگلادیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد سے ملاقات کی۔
اس موقع پر محسن نقوی نے بنگلادیشی ہم منصب کو سیف سٹی پروجیکٹ میں مکمل تعاون کی پیش کش کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سیکرٹری لیول کا جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔
محسن نقوی نے بنگلادیشی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، انٹرنل سکیورٹی اور سول آرمڈ فورسز کی ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔


























Leave a Reply