Skip to content
  • Saturday, 9 May 2026
  • 9:30 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کیا ایران فیفا فٹ بال ورلڈکپ کھیلنے امریکا جائےگا؟

حالیہ پوسٹس

  • روس بحیرہ کیسپیئن کے ذریعے ایران کو ڈرونز اور دیگر اشیا فراہم کررہا ہے: امریکی اخبار
  • پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان منشیات اسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون کے معاہدے پر دستخط
  • امریکی ائیرپورٹ پر طیارہ ٹیک آف کے دوران رن وے پر موجود شخص سے ٹکرا گیا
  • پاکستانی منی ایچر آرٹسٹ مہین الہٰی کے فن پاروں کی لندن میں نمائش
  • کیا ایران فیفا فٹ بال ورلڈکپ کھیلنے امریکا جائےگا؟
Headline تازہ ترین

کیا ایران فیفا فٹ بال ورلڈکپ کھیلنے امریکا جائےگا؟

DAILY MITHAN May 9, 2026 0


مشرق وسطیٰ میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور جنگی صورتحال کے پیش نظر اس سال امریکا،کینیڈا اور میکسیکو میں منعقدہ فیفا فٹ بال ورلڈکپ 2026ء میں ایران کی شرکت پر سوالیہ نشان تاحال برقرار تھااور ہے۔بالخصوص امریکا میں داخلے اور ایرانی حکام سے متعلق پابندیوں کے تناظر میں یہ خدشات سامنے آئے کہ شاید ایران فیفا فٹ بال ورلڈکپ میں شرکت نا کرے۔

ایک تجویز یہ بھی سامنے آئی کہ ایران ورلڈکپ میں اپنے میچ امریکا کے بجائے، کینیڈا میں کھیلے۔ تاہم فیفا کے صدر جیانی انفیٹینو نے واضع طور پر کہا کہ ایسا نہیں ممکن اور ورلڈکپ شیڈول کے مطابق ہوگا، جب کہ ایرانی فٹ بال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے واضع الفاظ میں کہا کہ ہمیں ورلڈکپ سے کوئی باہر نہیں کرسکتا، ورلڈکپ فیفا کا ہے، امریکا کا نہیں۔

 اطلاعات کے مطابق ایران فٹ بال ٹیم ان دنوں باقاعدہ طور پر کشیدہ صورتحال کے باوجود بھرپور انداز میں ٹریننگ کر رہی ہے، خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اس حوالے سے تفصیلات ضرور منظر عام پر آئی ہیں ، لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ ایران فٹ بال ٹیم کس مقام پر ٹریننگ کر رہی ہے۔

یاد رہے ، ایران نے مارچ 2025ء میں ازبکستان کے مقابلے پر 2-2 گول سے ڈرا میچ کھیلا تھااور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے تیسرے راؤنڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے مسلسل چوتھی بار ورلڈکپ میں شرکت کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

ایران نے پہلی مرتبہ 1978ء میں فیفا ورلڈکپ کھیلا تھا جس کے بعد 1998 ء اور 2006ءمیں بھی ایران نے اس بین الاقوامی مقابلے میں براہ راست شرکت کی۔2014ء2018ء2022ء کے بعد یہ مسلسل چوتھا ورلڈ کپ ہے، جہاں ایران شرکت کا اہل قرار پایا ہے۔

 ایران فٹ بال کی تاریخ پر روشنی ڈالی جائے تو 25  اگست 1941ء کو پہلا بین الاقوامی میچ افغانستان کے خلاف کھیلا۔کابل میں کھیلا گیا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر  رہا۔24 نومبر 2000ء کو ایران نے گوام کو 0-19 سے شکست دی جو اس کی سب سے بڑی فتح ہے۔ 28 مئی 1950ء کو استنبول میں میزبان ترکیے کے ہاتھوں 1-6 سے شکست ایران کی اب تک کی سب سے بڑی شکست ہے۔فیفا کی عالمی درجہ بندی میں ایران اس وقت 21 ویں نمبر پر براجمان ہے۔ جب کہ اس سلسلے میں دیکھا جائے، تو اس کی بہترین درجہ بندی اگست 2005ء میں منظر عام پر آئی، جو عالمی نمبر 15 تھی۔

ایران فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ 62 سالہ امیر قلعہ نوئی ہیں۔جنھوں نے ایران کے لیے 22 میچ کھیلے تھے۔ ایران فٹ بال ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں گروپ “ جی” میں شامل ہے۔ اطلاعات ہیں کہ امریکا روانگی سے قبل 16 مئی کو ایران فٹ بال ٹیم ترکیے پہنچے گی اور دو سے تین ہفتے تربیت کیساتھ ممکنہ طور پر تین میچ بھی کھیل سکتی ہے۔ 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا،کینیڈا اور میکسیکو میں منعقدہ عالمی مقابلے میں ایران 15 جون کو نیوزی لینڈ اور 21 جون کو بیلجیئم کے مقابلے پر میدان میں اترے گی۔ایران کی ٹیم اپنے دونوں میچ لاس اینجلس میں کھیلے گی۔ جب کہ 26 جون کو مصر کے خلاف سیاٹل میں ایکشن میں ہوگی۔

 یہ 1994ء کے بعد دوسرا موقع ہوگا، جب امریکا فیفا ورلڈکپ کا میزبان ہوگا، ایران 32 سال قبل امریکا میں کھیلےگئے  ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرسکا تھا، البتہ 1998ء فرانس ورلڈکپ میں ایران نے امریکا کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار فیفا ورلڈکپ میں پہلی فتح حاصل کی تھی۔

21 جون 1998ء کو اسٹیڈ ڈی فرانس،اسٹیڈیم لیون میں ایران اور امریکا کی فٹ بال ٹیمیں اس وقت مد مقابل آئیں، جب دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی کشیدگی نقطہ عروج پر تھی۔

اگرچہ اس مقابلے سے قبل ہی دونوں ٹیمیں ورلڈکپ سے باہر ہوچکی تھیں ۔ تاہم ایران نے امریکا کو 1-2 سے شکست دے کر مشہور کامیابی کو گلے لگایا تھا۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان منشیات اسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون کے معاہدے پر دستخط
DAILY MITHAN May 9, 2026
تازہ ترین
ایبی گیٹ حملےکے ماسٹر مائنڈ کو پاکستان نے گرفتار کر کے امریکا کے حوالے کیا: امریکی رپورٹ
DAILY MITHAN May 9, 2026
Headline تازہ ترین
سونے کی قیمت میں معمولی کمی
DAILY MITHAN May 9, 2026
Headline تازہ ترین
کوئٹہ سے اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس معطل
DAILY MITHAN May 9, 2026
Headline تازہ ترین
تعمیراتی کام کے دوران کھودے گئے پانی کے گڑھے میں ڈوب کر 2 بچے جاں بحق
DAILY MITHAN May 9, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا ایران جنگ میں کردار ادا کرنےکی بڑی وجہ بھی معرکہ حق میں کامیابی تھی: احسن اقبال
DAILY MITHAN May 9, 2026
Headline تازہ ترین
12 سال بعد خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
DAILY MITHAN May 9, 2026
تازہ ترین
محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے گندم کی فراہمی کیلئے پاسکو کو خط لکھ دیا
DAILY MITHAN May 9, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان منشیات کی اسمگلنگ، نشہ آور اشیاء کی روک تھام میں تعاون کے معاہدے پر دستخط
DAILY MITHAN May 9, 2026
Headline تازہ ترین
محبت کیلئے اپنے کیرئیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گی: دنانیر مبین
DAILY MITHAN May 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کے جزیرے خارگ سے تیل کے اخراج کی اطلاع
DAILY MITHAN May 9, 2026
تازہ ترین
وفاقی حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبوں کے حوالے کرنے پر غور
DAILY MITHAN May 9, 2026
Headline تازہ ترین
حیدرآباد میں سرکاری اسپتال جدید سہولیات سے محروم، عوام کراچی کا رخ کرنے پر مجبور
DAILY MITHAN May 9, 2026
Headline تازہ ترین
غیرت کے نام پر لڑکی اور نوجوان قتل
DAILY MITHAN May 9, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلا دیش نے 4 وکٹ کے نقصان پر 301 رنز سے دوسرے دن کا آغاز کردیا
DAILY MITHAN May 9, 2026
Headline تازہ ترین
بلوچستان میں ٹریفک حادثات، فائرنگ اور دیگر واقعات میں 23 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN May 9, 2026
Headline تازہ ترین
اپنا کام کررہے ہیں،کسی ڈیڈ لائن پر کوئی توجہ نہیں دیتے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
DAILY MITHAN May 9, 2026
تازہ ترین
آبنائے ہرمز کیلئے قانونی بل تیار، اوپن سیشن میں منظوری لی جائے گی
DAILY MITHAN May 9, 2026
Headline تازہ ترین
ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے نور زمان کا کامیاب آغاز
DAILY MITHAN May 9, 2026
Headline تازہ ترین
سابق کپتان اظہر علی اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک ہوگئے
DAILY MITHAN May 9, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کرینگے
DAILY MITHAN May 9, 2026
پاکستان
اوورسیز پاکستانیوں کی پراپرٹی کے کیسز اسپشل کورٹس میں چلیں گے: لاہور ہائیکورٹ
DAILY MITHAN May 9, 2026
پاکستان
فتنہ الخوارج کے 100 سے زائد دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام،کامیاب آپریشن کے بعد علاقہ کلیئر
DAILY MITHAN May 9, 2026
پاکستان
آسٹریلیا نے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں پر کالعدم بی ایل اے پرپابندی عائد کردی
DAILY MITHAN May 8, 2026