آسٹریلیا نےکالعدم بی ایل اے اور تنظیم کے 3 سینئر رہنماؤں پرپابندیاں عائد کردیں۔
آسٹریلوی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن آرمی پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں ملوث ہے، ان حملوں میں پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں، اہم تنصیبات اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان کے مطابق آسٹریلیاکا دہشتگردی اور پرتشدد انتہا پسندی کےخلاف مقابلہ کرنے کا عزم غیرمتزلزل ہے، پابندیوں کا مقصد دہشتگروں کی مالی معاونت روکنا ہے تاکہ ان کے لیے کارروائیاں کرنا، بھرتیاں کرنا اور انتہاپسند نظریات پھیلانا مشکل بنایا جاسکے۔
آسٹریلوی حکومت نے کہا کہ وہ عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایسے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی جو علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے خطرات کا باعث بنتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد اور تنظیم کے اثاثوں کا استعمال، لین دین یا انہیں مالی وسائل فراہم کرنا آسٹریلوی قانون کے تحت جرم ہوگا، خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے اور 10 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
آسٹریلوی حکومت کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف پابندیوں کا مقصد عالمی امن و سلامتی کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔






















Leave a Reply