بھارت میں ایک کم عمر لڑکی نے اپنی ماں کو قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے علاقے مانیٹولا میں ایک 17 سالہ لڑکی نے اپنی ماں کو بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر بے دردی سے قتل کردیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ناہیدہ پروین نامی خاتون اپنی 17 سالہ لے پالک بیٹی کے ساتھ رہتی تھی، ناہیدہ کے شوہر کا 4 سال قبل انتقال ہوگیا تھا، شوہر کے انتقال کے بعد پروین کو 45 لاکھ روپے کا مالی تصفیہ ملا جس میں اس کی بیٹی واحد نامزد تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی اکثر بینک اکاؤنٹ سے پیسے نکلوا کر20 سالہ بوائے فرینڈ ارباز کو دیتی تھی، جب پروین کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے اپنی بیٹی کو خبردار کرتے ہوئے منع کیا جس کے بعد دونوں نے پروین کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا جس کا مقصد رقم، جائیداد اور باپ کی جگہ سرکاری ملازمت کا حصول تھا۔
24 اپریل کو لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ ارباز اور اس کے تین دوستوں کے ساتھ مل کروالدہ کو تکیے سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا جس کیلئے لڑکی نے مبینہ طور پر 12 لاکھ روپے بھی ادا کیے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے روز لڑکی نے اپنے رشتے داروں کو ماں کی موت کی خبر سنائی کہ وہ باتھ روم میں گر کر انتقال کرگئیں لیکن پروین کی گردن پر چوٹ کے نشانات دیکھ کر کچھ رشتے داروں کو شک ہوا، پروین کے بہنوئی نے پولیس کو شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے دونوں کو حراست میں لےکر تفتیش کی۔
پولیس کا کہناہےکہ لڑکی نے دوران تفتیش اپنا جرم قبول کرلیا ہے۔


























Leave a Reply