فرانس اور برطانیہ نے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے آنے والے تارکین وطن کو روکنے کیلئے معاہدہ کرلیا۔
فرانس سے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے آنے والے تارکین وطن کو روکنے کیلئے برطانیہ اور فرانس نے 622 ملین پاؤنڈ کے معاہدے پر دستخظ کردیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت برطانیہ فسادات سے نمٹنے والے تربیت یافتہ افسران فرانس کے ساحلوں پر بھیجے گا۔
فرانس لاکھوں پاؤنڈ مالیت والے ڈرون اور 2 نئے ہیلی کاپٹر، انسانی اسمگلروں اور غیر قانونی تارکین وطن کا پتا لگانے کےلیے خریدے گا۔
اس حوالے سے برطانیہ کی وزیرداخلہ شبانہ محمود نے کہا کہ فرانس کے ساتھ ہمارے تعاون کے سبب ہزاروں تارکین وطن کو برطانیہ آنے سے روکا گیا ہے۔


























Leave a Reply