عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ہالی وڈ میں کام کرنے کی وجہ بتادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بالی وڈ میں بہترین کام کرنے کے باوجود ہالی میں کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔
اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ‘مجھے نہیں لگتا کہ میں کبھی بالی وڈ چھوڑنا چاہتی تھی، جب میں ہندی فلموں میں کام کر رہی تھی تو میں نے بہت سی وجوہات کی بناء پر خودکو محدود محسوس کیا۔
پریانکا چوپڑا نے کہا کہ میں اپنے کام کو اور وسیع کرنا چاہتی تھی، مجھے ایک طرح سے ایسے مواقع تلاش کرنے کی طرف دھکیل دیا گیا جو بطور ایک فنکار مجھے کرنے چاہیے، پھر میں کام کیلئے امریکا پہنچ گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب 12 سال یا اس سے بھی زیادہ کا وقت گزر گیا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اچھے کام کا انتخاب کرنا آسان نہیں ہے۔
ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے ہندوستانی فلمیں پسند ہیں، میں بھارت دوبارہ واپس آکر واقعی خوش ہوں، اور مجھے بالی وڈ اور ہالی وڈ دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پسند نہیں، مجھے دونوں انڈسٹری میں کام کرنا پسند ہے۔
پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ دونوں انڈسٹریز میں کام کرنا مختلف ہے جیسے دونوں کی ثقافتیں مختلف ہیں، لیکن اب میرا دماغ دو مختلف طریقوں سے کام کرسکتا ہے، اس لیے یہ واقعی ایک منفرد، حیرت انگیز اور مزے کی چیز ہے۔


























Leave a Reply