آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
ابھی بھی یہ اے آئی چیٹ بوٹ مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ نومبر 2022 میں متعارف ہونے کے بعد سے کروڑوں افراد چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کر چکے ہیں۔
اب اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کو ہر ہفتے استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 90 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔
ستمبر 2025 میں کمپنی نے بتایا تھا کہ اس کے صارفین کی تعداد 70 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔
درحقیقت فروری 2025 سے فروری 2026 کے دوران چیٹ جی پی ٹی کو ہر ہفتے استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں دو گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
فروری 2025 میں یہ تعداد 40 کروڑ تھی اور اب وہ تیز ترین ایک ارب صارفین والی سروس بننے کے قریب ہے۔
یہ وہ سنگ میل ہے جو انسٹاگرام، ٹک ٹاک، واٹس ایپ اور فیس بک سمیت کوئی بھی مقبول ایپ اتنے کم وقت میں حاصل نہیں کر سکی تھی۔
دنیا کے مقبول ترین اے آئی چیٹ بوٹ کی مالک کمپنی کی اپنی مالیت بھی 730 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔


























Leave a Reply