گزشتہ روز امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج کی 156 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
کراچی سے دبئی، دوحہ، بحرین، شارجہ، ابوظہبی بغداد کی 28 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ ملتان سے دوحہ، دبئی، شارجہ، ابوظبی اور مسقط کی 22 پروازیں منسوخ کی گئیں ہیں۔
اس کے علاوہ فیصل آباد سے دبئی، شارجہ، ابوظبی کی 10 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔
سیالکوٹ سے بھی خلیجی ممالک کی آج کی 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور سے بھی دبئی شارجہ دوحہ کی 40 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
اسلام اباد سے شارجہ دبئی، دوحہ ابوظبی کی 28 پروازیں منسوخ ہیں، اور پشاور سے ابوظہبی، دوحہ، دبئی، جدہ، شارجہ کی 16 پروازیں منسوخ ہیں۔


























Leave a Reply