ابوظبی: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے پیشِ نظر متحدہ عرب امارات نے غیر مصدقہ معلومات شیئر کرنے اور آن لائن افواہیں پھیلانے کے خلاف انتباہ جاری کر دیا۔
اماراتی سائبر سکیورٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ معلومات صرف سرکاری اور مستند ذرائع سے حاصل کریں اور افواہوں سے گریز کریں۔
حکام نے کہا ہے کہ سائبر سکیورٹی مشترکہ ذمہ داری ہے اور معلومات کی تصدیق کے بعد ہی شیئر کرنا قومی فریضہ ہے۔
حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں اور سوشل میڈیا افواہوں پر یقین نہ کریں۔


























Leave a Reply