کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزمان ارمغان اورشیراز پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ملزمان ارمغان اور شیراز پر فرد جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔
اسکے علاوہ عدالت نے ملزم شیراز کی درخواست ضمانت بھی مسترد کردی اور کیس کی مزید سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی۔

























Leave a Reply