Skip to content
  • Thursday, 19 February 2026
  • 8:16 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ماہ رمضان کی وہ عام عادات جو پیٹ پھولنے اور گیس کا شکار بنا دیتی ہیں

حالیہ پوسٹس

  • احمد شہزاد کو دیکھ کر کرکٹ شروع کی، وہ میرے آئیڈل ہیں: صاحبزادہ فرحان
  • واشنگٹن میں ٹرمپ کی زیر صدارت بورڈ آف پیس کا اجلاس جاری، شہباز شریف بھی شریک
  • حیدر آباد کنگز مین نےگلین میکسویل کو سائن کرلیا
  • زمبابوے نے آسٹریلیا کے بعد سری لنکا کو بھی شکست دے دی
  • پولیس نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کو گرفتار کرلیا
Headline تازہ ترین

ماہ رمضان کی وہ عام عادات جو پیٹ پھولنے اور گیس کا شکار بنا دیتی ہیں

DAILY MITHAN Feb 19, 2026 0


ماہ رمضان کی وہ عام عادات جو پیٹ پھولنے اور گیس کا شکار بنا دیتی ہیں

یہ بہت عام مسائل ہیں جن کا رمضان میں لوگوں کو سامنا ہوتا ہے / فائل فوٹو

ماہ رمضان کے دوران لوگ پورا دن کچھ نہیں کھاتے اور قدرتی طور پر افطار کے وقت بھوک محسوس کرتے ہیں۔

مگر یہ بھوک اکثر ضرورت سے زیادہ کھانے پر مجبور کرتی ہے اور بسیار خوری صحت کے لیے اچھی نہیں ہوتی۔

افطار کے وقت لوگ شدید بھوک کے باعث بہت زیادہ تیزی سے کھاتے ہیں یعنی غذا اچھی طرح چبائے بغیر نگل لیتے ہیں جس سے پیٹ پھولنے، تیزابیت، اضافی گیس اور سینے میں جلن جیسے عام مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

اسی طرح بیشتر افراد صحت کے لیے مفید غذاؤں کا انتخاب نہیں کرتے جس سے بھی صحت متاثر ہوتی ہے۔

تو ان وجوہات کو جانیں جو رمضان المبارک کے دوران آپ کو پیٹ پھولنے، اضافی گیس یا سینے میں جلن جیسے مسائل بناتی ہیں۔

درست غذاؤں سے روزہ نہ کھولنا

اگر آپ زیادہ تیل والی اشیا سے روزہ کھولتے ہیں تو اس عادت سے سینے میں جلن اور پیٹ پھولنے جیسے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔

ماہرین کے مطابق افطار میں سب سے پہلے کھجوروں یا پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔

کھجوروں کے استعمال سے بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے جبکہ جسم کو نظام ہاضمہ کو متاثر کیے بغیر جسمانی توانائی کو فوری طور پر بڑھا سکتے ہیں۔

اسی طرح پورا دن پانی سے دور رہنے کے بعد پانی پینے سے جسم میں پانی کی سطح معمول پر آتی ہے اور ہمارے معدے کو غذا کو ہضم کرنے کے لیے تیار رہنے میں مدد ملتی ہے۔

تیزی سے کھانا

اگر آپ افطار میں بہت زیادہ تیزی سے کھاتے ہیں تو ضرورت سے زیادہ مقدار میں کھانا کھا لیتے ہیں جس سے پیٹ پھولنے اور اضافی گیس جیسے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اس کے مقابلے میں اچھی طرح چبا کر کھانا ہتر ہوتا ہے کیونکہ ہمارے دماغ کو پیٹ بھرنے کے لیے احساس کو جاننے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔

اچھی طرح چبا کر کھانے سے دماغ کو یہ وقت ملتا ہے جبکہ ہمارا جسم غذا میں موجود ضروری اجزا کو زیادہ آسانی سے جذب کرلیتا ہے۔

تلی ہوئی اشیا یا بھاری غذاؤں کا استعمال

افطار کے وقت تلی ہوئی اشیا جیسے پکوڑے سموسے وغیرہ کا نظارہ بہت اچھا لگتا ہے مگر ان کو بہت زیادہ مقدار میں کھانے سے تیزابیت، گیس اور پیٹ پھولنے جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

ان غذاؤں کو کھانے سے نظام ہاضمہ پر بوجھ بڑھتا ہے اور آپ تھکاوٹ محسوس کرنے لگتے ہیں۔

مقدار کا خیال نہ رکھنا

بسیار خوری سے بچنے کی کنجی یہ ہے کہ غذا کو محدود مقدار میں کھانے کی کوشش کریں۔

افطار کے وقت کم مقدار میں کھانے کے استعمال بہتر ہوتا ہے کیونکہ طویل فاقے کے بعد ہم زیادہ کھانے کے خواہشمند ہوتے ہیں مگر اعتدال میں رہنے سے نظام ہاضمہ کے مسائل کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

میٹھی اشیا کا استعمال زیادہ کرنا

افطار کے بعد بہت زیادہ چینی کا استعمال بلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ کرتا ہے اور اس سے جسمانی توانائی میں اچانک اضافے کے بعد کمی آتی ہے۔

اسی طرح بہت زیادہ تھکاوٹ کا سامنا بھی ہوتا ہے تو افطار کے وقت میٹھا کھانے کی بجائے صحت کے لیے مفید غذاؤں جیسے پھلوں، کھجوروں یا دہی کا انتخاب کریں۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
احمد شہزاد کو دیکھ کر کرکٹ شروع کی، وہ میرے آئیڈل ہیں: صاحبزادہ فرحان
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
تازہ ترین
واشنگٹن میں ٹرمپ کی زیر صدارت بورڈ آف پیس کا اجلاس جاری، شہباز شریف بھی شریک
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
Headline تازہ ترین
حیدر آباد کنگز مین نےگلین میکسویل کو سائن کرلیا
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
Headline تازہ ترین
زمبابوے نے آسٹریلیا کے بعد سری لنکا کو بھی شکست دے دی
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
تازہ ترین
پولیس نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کو گرفتار کرلیا
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
تازہ ترین
پاکستان ہاکی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ میں پی ایچ ایف قصور وار قرار
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
Headline تازہ ترین
ایکس (ٹوئٹر) میں ایک نیا ویڈیو پلیئر متعارف
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
Headline تازہ ترین
8 فروری تک جمع شدہ نیٹ میٹرنگ درخواستوں کو پرانے ریگولیشنز کے تحت پراسس کرنے کے احکامات جاری
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
تازہ ترین
افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان میں دہشتگردی کیلئےافغان سرزمین کے استعمال پرڈی مارش کیا گیا
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی:گلستان جوہر سے فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشت گرد دوست محمد گرفتار
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
Headline تازہ ترین
شوکت خانم اسپتال کے فنڈ ریزنگ این او سی کے حال ہی میں منسوخ ہونے کا دعویٰ غلط ہے
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
Headline تازہ ترین
برازیلین فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
تازہ ترین
پولینڈ کے شہری ایران سے فوری نکل جائیں، خدشہ ہے چند گھنٹوں بعد انخلا ممکن نہ رہے: پولش وزیراعظم
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں آج بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
Headline تازہ ترین
اکثر نیند سے قبل اچانک ایک جھٹکا بیدار کیوں کردیتا ہے؟
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
تازہ ترین
سولجر بازار میں رہائشی عمارت میں گیس دھماکا کیسے ہوا؟ بی ڈی ایس نے واضح کردیا
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
تازہ ترین
سولجر بازار میں رہائشی عمارت میں گیس دھماکا کیسے ہوا؟ بی ڈی ایس نے واضح کردیا
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
Headline تازہ ترین
یوٹیوب کی سب سے پہلی ویڈیو ایک میوزیم کا حصہ بن گئی
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
تازہ ترین
تحقیقاتی کمیشن نے ڈی جی ایس بی سی اے کو سوالنامہ جاری کردیا
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
Headline تازہ ترین
لائیو اسٹریمنگ کے دوران بیوٹی فلٹر ہٹ جانے سے خاتون انفلوئنسر نے 1.5 لاکھ فالوورز کھو دیے
DAILY MITHAN Feb 19, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
وزیراعظم آج واشنگٹن میں غزہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہوں گے: ترجمان دفترخارجہ
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
پاکستان
اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس کا پارلیمنٹ میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
غیر حل شدہ سیاسی تنازعات صورتحال کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کر رہے ہیں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
اپوزیشن اتحاد کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے دھرنا اور احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 18, 2026