Skip to content
  • Monday, 15 June 2026
  • 6:51 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کیا روزے کی حالت میں مسواک استعمال کرسکتے ہیں؟

حالیہ پوسٹس

  • ن لیگ نے پی ڈی ایم میں ہماری پیٹھ میں چھراگھونپا، ن لیگ کی حکومت مفلوج ہے: ایمل ولی
  • معاہدےکا مطلب یہ نہیں کہ امریکی اور اسرائیلی جرائم بھول جائینگے یا معاف کردینگے، ایران
  • آخر ٹی وی کے ریموٹ کنٹرول میں بہت زیادہ بٹن کیوں ہوتے ہیں جو کبھی استعمال بھی نہیں ہوتے؟
  • بھارت نے بنگلا دیشی وزیراعظم کے مشیر کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا، ائیرپورٹ پر پوچھ گچھ بھی کی گئی
  • دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک دن کا آغاز کیسے کرتے ہیں؟ ان کی زبانی جانیں
Headline تازہ ترین

کیا روزے کی حالت میں مسواک استعمال کرسکتے ہیں؟

DAILY MITHAN Feb 19, 2026 0


کیا روزے کی حالت میں مسواک استعمال کرسکتے ہیں؟

روزے کی حالت میں فقہاء احناف نے مسواک کی اجازت دی ہے، چاہے وہ خشک ہو یاتر ، جس میں کچھ ذائقہ موجود ہوتا ہے۔ 

کیا روزے کی حالت میں مسواک استعمال کرسکتے ہیں؟

سوال: روزے کی حالت میں مسواک، ٹوتھ پیسٹ یا ٹوتھ پاؤڈر استعمال کرسکتے ہیں ؟

جواب: ’’حضرت عامر بن ربیعہؓ بیان کرتے ہیں: میں نے بے شمار مرتبہ نبی اکرم ﷺ کو روزے میں مسواک کرتے دیکھا، (سُنن ترمذی:725)‘‘، روزے کی حالت میں فقہاء احناف نے مسواک کی اجازت دی ہے، چاہے وہ خشک ہو یاتر ، جس میں کچھ ذائقہ موجود ہوتا ہے۔

علامہ زین الدین ابن نجیم حنفیؒ لکھتے ہیں: ترجمہ:’’ اور رہا مسواک کرنا، روزے دار کے لیے مسواک کرنا مکروہ نہیں ہے، مسواک خشک ہو یاتر، اگرچہ پانی سے تر کی ہوئی ہو، زوال سے پہلے کرے یا بعد میں ،(البحرالرائق ،جلد 2،ص:302)‘‘۔

علامہ نظام الدین لکھتے ہیں: ’’ اور رہی سبز مرطوب مسواک تو اس میں کسی کے نزدیک کوئی مضائقہ نہیں ،(فتاویٰ عالمگیری ، جلد1،ص:199)‘‘۔

مسواک کی تری یا اس کی لکڑی کا کوئی ریزہ یا ریشہ حلق میں چلا گیا تو روزہ فاسد ہوجائے گا، امام یحییٰ بن شرف النَّوَوی لکھتے ہیں: ترجمہ:’’ اگر مرطوب مسواک کی اور اس کی ریشے دار لکڑی میں کوئی ریشہ نگل لیا تو بالاتفاق روزہ ٹوٹ جائے گا، (المجموع شرح المہذب)‘‘۔

امام احمد رضا قادری لکھتے ہیں: ’’مسواک کرنا سنّت ہے، ہر وقت کرسکتا ہے، اگر چہ تیسرے پہر یا عصر کو، چبانے سے لکڑی کے ریزے چھوٹیں یا مزا محسوس ہوتو نہ چاہئے، خلال کرنے میں تو کوئی مضائقہ نہیں، روزہ بند ہونے سے پہلے خِلال کرلینا چاہیے، تاکہ روزے کی حالت میں اس کی ضرورت نہ رہے، البتہ اگر سحری کھا کر فارغ ہُوا تھا کہ صبح ہوگئی تو اسی وقت خِلال کرے گا، اس میں حرج نہیں ہے ، روزے میں منجن مَلنا نہ چاہئے،(فتاویٰ رضویہ)‘‘۔

منجن ، ٹوتھ پاؤڈر اور پیسٹ اس سے مختلف ہے کہ اس میں ذائقہ بہت محسوس ہوتا ہے، نہ اس پر مسواک کا اطلاق ہوتا ہے اور نہ مسواک کی سنت اداکرنے کے لیے اس کی ضرورت ہے، حتیٰ الامکان روزے کی حالت میں اس کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہیے، کیونکہ اگر اس کے ذرّات حلق میں واضح طور پر محسوس ہوں اور اس کا قوی اندیشہ بھی ہوتا ہے، تو ایسی صورت میں روزہ فاسد ہوجائے گا، غرض منجن یا ٹوتھ پاؤڈر یا پیسٹ سے ممانعت کا مشورہ احتیاط کی بناء پر ہے کہ غیر ارادی طور پر بھی بعض ذرات کا حلق میں چلے جانے کا امکان رہتا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ن لیگ نے پی ڈی ایم میں ہماری پیٹھ میں چھراگھونپا، ن لیگ کی حکومت مفلوج ہے: ایمل ولی
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
معاہدےکا مطلب یہ نہیں کہ امریکی اور اسرائیلی جرائم بھول جائینگے یا معاف کردینگے، ایران
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
آخر ٹی وی کے ریموٹ کنٹرول میں بہت زیادہ بٹن کیوں ہوتے ہیں جو کبھی استعمال بھی نہیں ہوتے؟
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
بھارت نے بنگلا دیشی وزیراعظم کے مشیر کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا، ائیرپورٹ پر پوچھ گچھ بھی کی گئی
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک دن کا آغاز کیسے کرتے ہیں؟ ان کی زبانی جانیں
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
کیا پنجاب یونیورسٹی نے حیات شخصیات پر پی ایچ ڈی کی پالیسی تبدیل کر دی؟
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
جی بی کے 6 حلقوں میں نتائج پر اعتراضات مسترد، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی نشستیں برقرار
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
پی سی بی نے سینٹرل کانٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
کیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
پنکی نے سابق شوہر سے کوکین بنانا سیکھا اور طلاق کے بعد اپنا کام شروع کیا، عبوری چالان
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
test123123
andrew571224 Jun 15, 2026
تازہ ترین
Pinco Online Kazino (Пинко) 2026 – Yeni Oyunçular üçün Bonuslar
Jun 15, 2026
تازہ ترین
test123123
andrew571224 Jun 15, 2026
تازہ ترین
وزیر خزانہ نے سپر ٹیکس کے مکمل خاتمے کا عندیہ دیدیا
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
چین کا نیا تعمیراتی منصوبہ جو حیران کر دینے والا ہے
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
علی ظفر نےکینیڈا میں نیا ریکارڈ قائم کردیا، 45 ہزار سے زائد افراد کی کانسرٹ میں شرکت
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
کے پی حکومت کا گندم اور آٹےکی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے وفاق سے مداخلت کا مطالبہ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ جسکا مطالبہ صارفین عرصے سے کر رہے ہیں
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
فیفا ورلڈکپ 2026 میں بھی جاپانی مداحوں کی صفائی کی روایت برقرار
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
آج سے پہلے اگر پنڈی اسلام آباد میں اتنا تعاون ہوتا تو کئی عالمی اعزاز مل چکے ہوتے: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 15, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
گلگت بلتستان کے 7 حلقوں میں انتخابی اعتراضات پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
بجٹ ریلیف پرمبنی ہے، ہم خوشحالی کے دور میں داخل ہو رہے ہیں: عطا تارڑ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 14, 2026