ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ شہریوں کو بنکرز کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے دفاعی اور ہنگامی اداروں کو کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکی حملے کے جواب میں ایران ممکنہ طور پر اسرائیل پر میزائل حملہ کر سکتا ہے جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور قریبی بنکرز یا محفوظ مقامات سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام نے سکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنے اور فوری ردعمل کے لیے اقدامات مکمل رکھنے کا حکم دیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممکنہ خطرے کے باعث ملک بھر میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔


























Leave a Reply