Skip to content
  • Monday, 15 June 2026
  • 9:41 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • عمران خان کے طبی معائنے میں محسن نقوی کی سہولتکاری نے اہم کردار ادا کیا

حالیہ پوسٹس

  • محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
  • میرے ادارے میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی: سعید غنی کا اعتراف
  • گلگت بلتستان کے 7 حلقوں میں انتخابی اعتراضات پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
  • قومی مفادات کے تحفظ پر غداری کے الزامات افسوسناک ہیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
  • ’’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘‘
تازہ ترین

عمران خان کے طبی معائنے میں محسن نقوی کی سہولتکاری نے اہم کردار ادا کیا

DAILY MITHAN Feb 17, 2026 0


عمران خان کے طبی معائنے میں محسن نقوی کی سہولتکاری نے اہم کردار ادا کیا

وزیر داخلہ کی سہولت کاری کے باعث باہمی اتفاق سے عمران خان کے طبی معائنے کا انتظام یقینی بنانے کی راہ ہموار ہوئی۔ فوٹو فائل 

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خاموش پس پردہ کوششوں کے نتیجے میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان سابق وزیراعظم عمران خان کی آنکھوں کے معائنے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کیلئے رابطے ممکن ہوئے، تاہم یہ عمل علیمہ خان کے بدلتے موقف کے باعث بارہا تعطل کا شکار رہا۔ 

ذرائع کے مطابق، اعلیٰ عسکری قیادت سے قربت کے حوالے سے پہچانے جانے والے محسن نقوی نے ایسے وقت میں دونوں جانب رابطے کا خلاء پُر کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا جب کوئی باضابطہ رابطہ موجود نہ تھا، اور اس طرح اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے بانی کے باہمی اتفاق سے طبی معائنے کا انتظام یقینی بنانے کی راہ ہموار کی گئی۔ 

طے شدہ مفاہمت کے تحت حکومت نے کئی ڈاکٹروں پر مشتمل ایک آزاد میڈیکل بورڈ تشکیل دینے پر آمادگی ظاہر کی جبکہ پی ٹی آئی کو ایک آزاد معالج نامزد کرنے کی اجازت دی گئی، پی ٹی آئی نے ڈاکٹر ندیم قریشی کا نام پیش کیا جسے حکام نے قبول کر لیا۔ حکومت نے پی ٹی آئی کو یہ اختیار بھی دیا کہ وہ اس عمل کی نگرانی کیلئے فیملی کے ایک نمائندے کو نامزد کرے۔ 

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے علیمہ خان سے مشاورت کے بعد ابتدائی طور پر عمران خان کے بھانجے قاسم زمان کو بطور خاندانی نمائندہ نامزد کیا۔ حکومت نے قاسم زمان کے نام پر اتفاق کر لیا تھا، تاہم بعد ازاں علیمہ خان نے یہ نام واپس لے لیا اور پیغام دیا گیا کہ اس حیثیت سے ڈاکٹر نوشیروان برکی کو شریک کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے جب پس پردہ یہ تبادلۂ خیال جاری تھا تو علیمہ خان سوشل میڈیا پر مختلف نوعیت کی پوسٹس بھی شیئر کر رہی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ پی ٹی آئی کے نامزد کردہ آزاد ڈاکٹر کو میڈیکل بورڈ میں شامل کیا جا سکتا تھا، لیکن کسی خاندانی ڈاکٹر کو بطور نمائندہ شامل کرنا ممکن نہیں تھا، لہٰذا پی ٹی آئی سے کہا گیا کہ وہ خاندان کے کسی غیر ڈاکٹر رکن کو نامزد کرے۔ 

ذرائع کے مطابق بار بار تبدیلیوں کے باعث تاخیر اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی، جس پر خود پی ٹی آئی کے بعض رہنما اوراپوزیشن اتحاد کے وہ افراد بھی حیران ہوئے جو اس عمل پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ 

پی ٹی آئی نے یہ تجویز بھی دی کہ عمران خان کو داخلے کیلئے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔ حکومت نے جواب دیا کہ اسپتال میں داخلہ صرف میڈیکل بورڈ کی سفارش پر منحصر ہوگا اور سپریم کورٹ کے حکم میں پیشگی داخلے کی کوئی ہدایت موجود نہیں‘حکام نے یہ موقف پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی تک پہنچایا اور ایک متوازن اور مستقل حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

جب اپوزیشن کی جانب سے کوئی متبادل انتظام حتمی نہ ہو سکا تو پی ٹی آئی کے نامزد کردہ ڈاکٹر سمیت آزاد میڈیکل بورڈ اڈیالہ جیل پہنچا اور عمران خان کا معائنہ کیا۔ پی ٹی آئی کو نمائندہ بھیجنے کی دعوت دی گئی تھی، تاہم معائنے کے وقت کوئی نمائندہ موجود نہ تھا۔ 

معائنے کے بعد، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور علامہ راجہ ناصر عباس کو ڈاکٹروں سے ملاقات کیلئے لے جایا گیا جہاں انہیں نتائج سے آگاہ کیا گیا۔ 

حکومت نے معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں کی پی ٹی آئی سے وابستہ لاہور کے معالجین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر خرم مرزا سے ٹیلیفونک مشاورت بھی ممکن بنائی۔

بورڈ نے آنکھوں کے کسی سنگین عارضے کی نشاندہی نہیں کی، عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 اور دوسری کی 6/9 ریکارڈ کی گئی اور میڈیکل بورڈ کی جانب سے انہیں ہلکے نمبر کے چشمے کی سفارش کی گئی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
میرے ادارے میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی: سعید غنی کا اعتراف
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
قومی مفادات کے تحفظ پر غداری کے الزامات افسوسناک ہیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
’’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘‘
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصیلات سامنے آ گئیں
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
فیلڈ مارشل نے اس بار صرف اپنے ملک کیلئے نہیں بلکہ دنیاکیلئےکردکھایا، محسن نقوی کا ایران امریکا ڈیل پر بیان
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
سینئر اہلکار ایرانی وزارت خارجہ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
100سے زائد برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا لندن میں اسرائیلی رئیل اسٹیٹ ایونٹ کو منسوخ کرنےکا مطالبہ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
جواد احمد معصوم آدمی ہیں، ان کیلئے بڑی دعائیں مانگی ہیں: ابرار الحق
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
سانحہ بلدیہ فیکٹری کے متاثرین اور مزدور تنظیموں نےکیس دوبارہ کھولنےکا مطالبہ کردیا
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
ہاکی پرولیگ میں پاکستان کی ناکامیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، اسپین کیخلاف 1-5 سے شکست
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
عام انتخابات27 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیر
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
آزادکشمیر کی موجودہ صورتحال کالعدم ایکشن کمیٹی کی پیدا کردہ ہے: قائم مقام صدرآزاد کشمیر
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
چکوال:سی سی ڈی اہلکارکی مبینہ فائرنگ سے 9 سالہ بچی کی ہلاکت کی تفتیش سی سی ڈی کے ہی سپرد
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے171 رنز کا ہدف دے دیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
بانی پی ٹی آئی ہوتے تو اسرائیل اور امریکا کو ایران پر حملےکی ہمت نہ ہوتی، عامر ڈوگر
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
میرے ادارے میں 20 ارب سے زائد کی کرپشن ہوئی، ہم دباؤ قبول نہیں کر رہے سزا دلانا چاہتے ہیں: وزیرمحنت سندھ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
چینی کا استعمال مکمل ختم کرنا صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے، تحقیق
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
صنعتکار عارف حبیب نے بجٹ میں لیےگئے اقدامات سے سرمایہ کاری میں اضافہ انتہائی مشکل قرار دے دیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
انڈے کھانے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے افراد کی پولیس بکتربندپرفائرنگ، 30 سے زائد گولیاں ماری گئیں
DAILY MITHAN Jun 14, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
گلگت بلتستان کے 7 حلقوں میں انتخابی اعتراضات پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
بجٹ ریلیف پرمبنی ہے، ہم خوشحالی کے دور میں داخل ہو رہے ہیں: عطا تارڑ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 14, 2026