Skip to content
  • Monday, 15 June 2026
  • 8:26 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ

حالیہ پوسٹس

  • ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصیلات سامنے آ گئیں
  • امریکا ایران معاہدہ طے پانےکے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گرگئیں
  • فیلڈ مارشل نے اس بار صرف اپنے ملک کیلئے نہیں بلکہ دنیاکیلئےکردکھایا، محسن نقوی کا ایران امریکا ڈیل پر بیان
  • امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
  • سینئر اہلکار ایرانی وزارت خارجہ
پاکستان

سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ

DAILY MITHAN Feb 16, 2026 0


حقائق سے واضح ہوتا ہے عمران خان نے لیونگ کنڈیشن پر اطمینان کا اظہار کیا: سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ

فوٹو: فائل

سپریم کورٹ آف پاکستان نے فرینڈ آف دی کورٹ کی رپورٹ اور اٹارنی جنرل کی بانی پی ٹی آئی  عمران خان کے بچوں سے ٹیلی فونک رابطے  اور علاج کی سہولت کی یقین دہانیوں کے بعد جیل میں سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے غیر موثر درخواستیں نمٹا دیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے  12 فروری کی سماعت کا 7 صفحات پر مشتمل  تفصیلی حکم نامہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے  بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی تین فوجداری درخواستوں کو بعد ازاں پیش رفت کی روشنی میں غیر مؤثرقرار دے کر غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا۔

 تحریری حکم کے مطابق یہ درخواستیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دائر کردہ شکایت سے جنم لینے والے فوجداری مقدمے کے دوران عبوری اور طریقہ کار سے متعلق احکامات کے خلاف دائر کی گئی تھیں۔ 

عدالت نے قرار دیا کہ پہلی 2 درخواستیں ٹرائل کورٹ کے عبوری احکامات کے خلاف تھیں جن میں دائرہ اختیار سے متعلق اعتراض اور بعض گواہوں کو طلب کرنے کی درخواست کو مسترد کیا جانا شامل تھا ، تاہم  ٹرائل کورٹ مقدمہ مکمل کر کے 5 اگست 2023 کو حتمی فیصلہ سنا چکی  ہے۔

 عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی نوٹ کیا کہ اگست 2023 میں تین رکنی بینچ نے جیل میں قید کی صورتحال سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی، چونکہ سابقہ رپورٹ 2023 کی تھی اور اس وقت قید کی جگہ مختلف تھی اس لیے موجودہ حالات جاننے کے لیے تازہ رپورٹس حاصل کرنا ضروری سمجھا گیا چنانچہ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل راولپنڈی کو تازہ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی جبکہ بیرسٹر سلمان صفدر کو فرینڈ آف کورٹ مقرر کیا گیا تاکہ وہ ذاتی طور پر ملاقات کر کے الگ رپورٹ پیش کریں ۔

حکم نامے کے مطابق دونوں رپورٹس عدالت میں پیش کی گئیں، عدالت نے مشاہدہ کیا کہ مجموعی طور پر قیدی کی رہائش، خوراک، سیل کی حالت، معمول کے طبی معائنے اور سکیورٹی کے انتظامات تسلی بخش اور ایک دوسرے سے ہم آہنگ پائے گئے ۔

عدالتی معاون کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے اپنی سکیورٹی، رہائشی سہولیات اور خوراک پر اطمینان کا اظہار کیا اور قید کی فطری حدود کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی ضروریات کو محدود اور معقول قرار دیا تاہم رپورٹ میں ان کی بینائی کی بگڑتی ہوئی حالت پر سنگین تشویش کا اظہار کیا گیا۔

 اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ قانون کے مطابق فوری اقدامات کیے جائیں گے اور ماہر امراض چشم پر مشتمل ٹیم سے 16 فروری 2026 سے پہلے طبی معائنہ کرایا جائے گا۔

عدالتی معاون نے یہ بھی سفارش کی کہ انہیں برطانیہ میں مقیم اپنے بیٹوں سے قانون اور سکیورٹی ضوابط کے تحت رابطے کی اجازت دی جائے اور ذہنی صحت کے پیش نظر مطلوبہ کتابیں فراہم کی جائیں۔ 

اٹارنی جنرل نے دونوں معاملات میں سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

عدالت نے درخواستوں کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے سابقہ احکامات کے احترام میں انہیں غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا تاکہ ہائی کورٹ اپیل کا فیصلہ کر لے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر اس دوران درخواست گزار کو کوئی شکایت ہو تو مناسب فورم ہائی کورٹ ہے جہاں ان کی اپیل زیرِ التوا ہے۔ 



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
بجٹ ریلیف پرمبنی ہے، ہم خوشحالی کے دور میں داخل ہو رہے ہیں: عطا تارڑ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
عوامی ایکشن کمیٹی کو بیرونی فنڈنگ حاصل ہے،کمیٹی نے اراکین کے حلف نامے سے پاکستان سے الحاق کے خاتمے کا مطالبہ کیا: رانا ثنا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ میں وعدے وفا کردیے: عطا تارڑ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
پاکستان
72 گھنٹوں میں فورسز کے آپریشنز کے دوران 48 خوارج ہلاک
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
پاکستان
فیصل آباد اور جھنگ میں بارش اور آندھی کے باعث حادثات، درجنوں افراد زخمی، خاتون جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
پاکستان
پی ایم اے کی ٹیم نے دنیا کی 16 ٹیموں کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
پاکستان
ایران امریکا امن معاہدے کے متن پر متفقہ حتمی فیصلہ طے پاگیا: وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
پاکستان
وزیراعظم نے اپنا گھر اسکیم میں مزید سہولتیں دینے کی ہدایت کردی
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
پاکستان
پاکستان کی کل آبادی 25 کروڑ 20 لاکھ سے متجاوز، مردوں کی تعداد زیادہ
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے پارٹی اعلامیہ کو پارٹی کے اندر ڈکٹیٹر شپ قرار دے دیا
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
پاکستان
پی پی اور (ن) لیگ کے وفود کی ملاقات، گلگت بلتستان میں بریک تھرو متوقع
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
پاکستان
افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ کا اجرا، ایف آئی اے کی تفتیش میں اہم انکشافات
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
پاکستان
گلگت بلتستان کی حکومت سازی سے متعلق موجودہ نمبر گیم میں تبدیلی آئے گی: رانا ثنااللہ
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
پاکستان
مری میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 10 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
پاکستان
پنجاب حکومت وفاق کو مالی رعایت دینے پر تیار
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
پاکستان
بجلی بلوں میں کیپسٹی چارجز،آئی پی پیز کو اضافی ادائیگی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
پاکستان
جی بی میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے: بلاول بھٹو
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
پاکستان
تشدد کرنے پر شوہرکو قتل کرنے والی خاتون کی عمر قید کی سزا 14 سال قید میں تبدیل
DAILY MITHAN Jun 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
بجٹ ریلیف پرمبنی ہے، ہم خوشحالی کے دور میں داخل ہو رہے ہیں: عطا تارڑ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
عوامی ایکشن کمیٹی کو بیرونی فنڈنگ حاصل ہے،کمیٹی نے اراکین کے حلف نامے سے پاکستان سے الحاق کے خاتمے کا مطالبہ کیا: رانا ثنا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026