Skip to content
  • Monday, 15 June 2026
  • 12:02 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • بنگلادیش کا نیا دور

حالیہ پوسٹس

  • ہاکی پرولیگ میں پاکستان کی ناکامیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، اسپین کیخلاف 1-5 سے شکست
  • عام انتخابات27 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیر
  • آزادکشمیر کی موجودہ صورتحال کالعدم ایکشن کمیٹی کی پیدا کردہ ہے: قائم مقام صدرآزاد کشمیر
  • چکوال:سی سی ڈی اہلکارکی مبینہ فائرنگ سے 9 سالہ بچی کی ہلاکت کی تفتیش سی سی ڈی کے ہی سپرد
  • برازیل میں دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے، 6 افراد ہلاک
Headline تازہ ترین

بنگلادیش کا نیا دور

DAILY MITHAN Feb 14, 2026 0


بنگلا دیش میں شیخ حسینہ واجد کی پندرہ سال پر محیط جابر و سفاک حکومت کیخلاف نوجوان طلباء کے ہاتھوں برپا ہونیوالے انقلاب کے محض ڈیڑھ سال بعد عبوری انتظامیہ کے زیر اہتمام پرامن اور شفاف انتخابات کے ذریعے منتخب جمہوری حکومت کے قیام کی راہ کا ہموار ہوجانا ، ساڑھے سترہ کروڑ افراد پر مشتمل پوری بنگالی قوم کے سیاسی شعور کا نہایت متاثر کن مظاہرہ ہے۔

جمعرات کو ہونے والے انتخابی عمل میں رائے دہندگان کی بھاری تعداد میں شرکت اور زبردست جوش و خروش کے باوجود خون خرابے اور بدعنوانی کی شکایات کا برائے نام ہونا ڈاکٹر یونس کی عبوری حکومت کے بہترین انتظامات کا واضح ثبوت ہے۔

غیرسرکاری غیر حتمی انتخابی نتائج کے مطابق بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی نے اپنی انتخابی حریف جماعت اسلامی کے زیر قیادت گیارہ جماعتی اتحاد کی 76 نشستوں کے مقابلے میں پارلیمان کی تین سو میں سے 216 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ آزاد ارکان کو چھ نشستیں ملی ہیں۔

 بی این پی کے سربراہ دو بار ملک کی وزیر اعظم رہنے والی مرحومہ خالدہ ضیا کے ساٹھ سالہ بیٹے طارق رحمن ہیں جو حسینہ واجد کے پورے دور میں ملک سے باہر رہے، حسینہ واجد کی عوامی لیگ پابندی کی وجہ سے انتخابی اکھاڑے سے باہر رہی۔

 تاہم بنگلا دیش کے قیام کی تحریک کی مخالفت کی بنا پر شیخ حسینہ کی حکومت میں بدترین ظلم و ستم کا نشانہ بننے والی جماعت اسلامی ڈاکٹر یونس کے عبوری دور میں عدالتی فیصلے کے مطابق نہ صرف بحال ہوئی بلکہ انتخابی عمل میں اس کی جانب سے بھرپور شرکت بھی کی گئی، طلباء کی تنظیم نیشنل سٹیزن پارٹی بھی جماعت کے اتحاد میں شامل ہے۔

جماعت اسلامی کی انتخابی مہم اور عوام میں اس کی بھرپور پذیرائی کی وجہ سے بھارت سمیت دنیا بھر میں گیارہ جماعتی اتحاد کے اکثریت حاصل کرنے کو ناممکن نہیں سمجھا جارہا تھا۔

 واشنگٹن اور نئی دہلی نے اسی وجہ سے جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطے بھی کیے تھے لیکن اس اتحاد کو توقعات کے مطابق کامیابی نہیں ملی، اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ کالعدم قرار دی جانے والی عوامی لیگ کے ووٹ بینک نے اپنے نقطہ نظر کے مطابق جماعت کے مقابلے میں بی این پی کو چھوٹی برائی سمجھتے ہوئے اس کے امیدواروں کو ووٹ دیا ہو۔

مودی حکومت کیلئے بھی جماعت کی نسبت بی این پی یقیناً زیادہ قابل قبول ہے جس کا اظہار بھی مختلف شکلوں میں پچھلے دنوں ہوچکا ہے، تاہم عوامی لیگ کے بارے میں یہ سمجھنا درست نہیں ہوگا کہ وہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگئی ہے، سیاسی جماعتوں پر پابندی سے عوام میں ان کی حمایت ختم نہیں ہوتی۔

ہمارے ہاں ایوبی دور میں جماعت اسلامی اور بھٹو دور میں نیشنل عوامی پارٹی پر پابندی اور مختلف ادوار میں مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادتوں کو غیرمؤثر بنانے کیلئے مائنس ون پالیسی کی ناکامی اس حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے، تحریک انصاف کے ساتھ یہ تجربہ جاری ہے جبکہ اس کی ناکامی بھی بعید از قیاس نہیں۔ 

بنگلا دیش میں جماعت اسلامی اور بی این پی کو ختم کرنے کی کوششیں اسی طرح ناکام ہوچکی ہیں، یہ تجربات بتاتے ہیں کہ سیاسی مخالفین کو دیوار سے لگانے ، اظہار رائے پر قدغنیں عائد کرنے، خوف و دہشت کی فضا قائم کرکے حکومت کرنے کی پالیسیاں کبھی مثبت نتائج کا ذریعہ نہیں بنتیں، اس لیے امید ہے کہ طارق رحمن کی قیادت میں بنگلادیش کا نیادور اہل وطن کو جمہوری آزادیاں اور کھلی فضا فراہم کرے گا ، اختلاف رائے کو غداری نہیں سمجھا جائے گا، پارلیمان میں دو تہائی اکثریت کے بل پر من مانی نہیں کی جائے گی بلکہ اپوزیشن کی معقول تنقید اور تجاویزکو قبول کیا جائے گا۔ 

ماضی میں بی این پی اور جماعت اسلامی کی مشترکہ حکومت رہ چکی ہے، مرحومہ خالدہ ضیاء اور جماعت اسلامی کے موجودہ امیر ڈاکٹر شفیق الرحمن سمیت دونوں جماعتوں کی قیادتیں حسینہ واجد دور میں قید وبند اور مظالم کی ہدف رہی ہیں، امیر جماعت نتائج کو خوش دلی سے قبول کرنے کا اعلان کرچکے ہیں اس لیے پوری توقع ہے کہ اپوزیشن بھی مخالفت برائے مخالفت کی روش اختیار نہیں کرے گی،بات بات پر احتجاج کے بجائے ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئےحکومت اور اپوزیشن باہمی تعاون کا راستہ اپنائیں گے۔

پاکستان کیلئے بنگلا دیش کی آئندہ حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی گہرے دوستانہ جذبات رکھتی ہیں جس کی بنا پر دونوں ملکوں میں معیشت، تجارت، تعلیم اور دفاع سمیت تمام شعبوں میں روابط مزید مضبوط اور پائیدار ہونگے ۔

مودی حکومت سے بھی بی این پی برابری کی سطح پر روابط رکھ سکے گی کیونکہ بھارت خود اس کا خواہشمند ہے،  تاہم چین اور بنگلادیش کے تعلقات نئے دور میں بہت گہرے ہونے کے آثار واضح ہیں، اس طرح چین، پاکستان اور بنگلادیش کی قربت خطے میں طاقت کا توازن اس اتحاد کے حق میں بہتر کرنے کا سبب بنے گا اور حسینہ واجد دور کی طرح بنگلادیش بھارت کے استحصال کا شکار نہیں ہوگا۔

حیرت انگیز طور پر انقلاب جولائی برپا کرنے والے طلباء کی تنظیم این سی پی صرف پانچ نشستیں حاصل کرسکی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ رائے دہندگان ملک چلانے کیلئے محض جوش جوانی کو کافی نہیں سمجھتے بلکہ اس کیلئے زندگی کے بہتر تجربے، پختہ فکر اورتحمل و سنجیدگی کو لازم جانتے ہیں۔ 

یہ طرز فکر بنگلادیشی رائے دہندگان کے فہم و شعور کا واضح ثبوت ہے، تاہم نوجوانوں کی یہ جماعت ملک کی تعمیر وترقی میں یقیناً نمایاں کردار ادا کرسکتی اور مستقبل کیلئے بہترین صلاحیتوں کی حامل قیادت فراہم کرسکتی ہے۔

 ملک کے متوقع وزیر اعظم طارق رحمن نے امن وامان کے قیام اور قومی ترقی میں خواتین کی شرکت بڑھانے کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے، تاہم الیکشن کے ساتھ ہی ہونے والے ریفرنڈم میں تین چوتھائی رائے دہندگان نے جس اصلاحاتی ایجنڈے کے حق میں ووٹ دیا ہے وہ گڈ گورننس، جمہوریت اور سماجی انصاف کو مضبوط بنانے اور اقتدار کو کسی ایک فرد یا ادارے تک محدود ہونے سے روکنے پر مشتمل ہے۔

اس میں چار بڑی آئینی ترامیم کے ساتھ تیس اصلاحات شامل ہیں جن کی تیاری ڈاکٹر یونس کے قائم کردہ قومی اتفاق رائے کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے ساتھ کی ہے، یوں طارق رحمٰن کو ان کی قوم نے ایک ایسا پروگرام فراہم کردیا ہے جس پر عمل کرکے وہ اپنے ملک کیلئے تاریخ ساز کردار ادا کرسکتے ہیں۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ہاکی پرولیگ میں پاکستان کی ناکامیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، اسپین کیخلاف 1-5 سے شکست
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
عام انتخابات27 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیر
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
آزادکشمیر کی موجودہ صورتحال کالعدم ایکشن کمیٹی کی پیدا کردہ ہے: قائم مقام صدرآزاد کشمیر
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
چکوال:سی سی ڈی اہلکارکی مبینہ فائرنگ سے 9 سالہ بچی کی ہلاکت کی تفتیش سی سی ڈی کے ہی سپرد
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے171 رنز کا ہدف دے دیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
بانی پی ٹی آئی ہوتے تو اسرائیل اور امریکا کو ایران پر حملےکی ہمت نہ ہوتی، عامر ڈوگر
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
میرے ادارے میں 20 ارب سے زائد کی کرپشن ہوئی، ہم دباؤ قبول نہیں کر رہے سزا دلانا چاہتے ہیں: وزیرمحنت سندھ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
چینی کا استعمال مکمل ختم کرنا صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے، تحقیق
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
صنعتکار عارف حبیب نے بجٹ میں لیےگئے اقدامات سے سرمایہ کاری میں اضافہ انتہائی مشکل قرار دے دیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
انڈے کھانے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے افراد کی پولیس بکتربندپرفائرنگ، 30 سے زائد گولیاں ماری گئیں
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
اس تصویر میں ٹائیگر کے کتنے چہرے چھپے ہیں؟
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کے پہلے کھرب پتی ایلون مسک کا گھر آپ کو دنگ کر دے گا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی نژاد سعودی ماہرِ معاشیات ڈاکٹر محمد عمر چھاپرا 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
امریکا- ایران مجوزہ معاہدے میں ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی، آبنائے ہرمز کا کھلنا اور اثاثوں کی واپسی شامل: خبر ایجنسی
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
ایپل کا نیا آئی فون 18 پرو میکس کیسا ہوگا؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
سائنسدانوں نے انسانوں کے چلنے کے حوالے سے ایک منفرد راز دریافت کرلیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
آزاد کشمیر میں جاری بے چینی کشمیر کاز اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے: بلاول
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کا فیصلہ میرے نظریے کی جیت ہے، مصطفیٰ کمال
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
پسند کی شادی کرنے پر باپ نے پولیس اسٹیشن میں ہی بیٹی کو قتل کرڈالا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
بجٹ ریلیف پرمبنی ہے، ہم خوشحالی کے دور میں داخل ہو رہے ہیں: عطا تارڑ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
عوامی ایکشن کمیٹی کو بیرونی فنڈنگ حاصل ہے،کمیٹی نے اراکین کے حلف نامے سے پاکستان سے الحاق کے خاتمے کا مطالبہ کیا: رانا ثنا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ میں وعدے وفا کردیے: عطا تارڑ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026