آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے سری لنکا جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کولمبو پہنچ کر قومی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی کولمبو پہنچیں گے جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کے دیگر اراکین کی آمد بھی متوقع ہے۔
پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کے موقع پر آئی سی سی کے اعلیٰ عہدیداران کی بھی کولمبو آمد کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا اتوار کو کولمبو میں ہوگا۔ کولمبو میں دو سے تین دن کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش کا امکان ہے۔
بھارت سے میچ کی تیاریوں کے لیے پاکستان ٹیم نے دو دن کے وقفے کے بعد جمعے کو ٹریننگ کا آغاز کیا، کھلاڑیوں نے نیٹ پر بولنگ بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم دہلی سے کولمبو پہنچ گئی، بھارتی اوپنر ابھیشک شرما کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت غیر یقینی ہے ۔

























Leave a Reply