اطالوی میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کے شہر احمد آباد میں طیارہ حادثہ پائلٹ کے مبینہ دانستہ اقدام کی وجہ سے پیش آیا ۔
اطالوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمانڈر کیپٹن سمیت سبر وال نے مبینہ طور پر ایندھن کے سوئچ خود بند کیے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیپٹن سبر وال حادثے سے ایک ماہ قبل ڈپریشن کا شکار تھے ۔
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ اور بلیک باکس ڈیٹا میں مکینیکل خرابی کو خارج از امکان قرار دیا گیا ہے ۔
ایک اور رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ائیر انڈیا نے قانونی کارروائی نہ کرنے کی شرط پر متاثرین کے اہل خانہ کو مالی معاوضے کی پیشکش کی ہے ۔
یاد رہے کہ بھارتی ائیرلائن کا طیارہ 2025 میں احمد آباد ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہوگیا تھا، حادثے میں 260 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔


























Leave a Reply