جمعیت علمائے اسلام کے سینیئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری دل کےعارضے میں مبتلا ہو گئے۔
بیان میں بتایا گیا کہ گزشتہ شب مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ان کو اسلام آباد کےایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مولانا عبدالغفور حیدری کا علاج جاری ہے۔
مولانا فضل الرحمان، کامران مرتضیٰ اور دیگر نے مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی۔


























Leave a Reply