بنگلادیش کے انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے والی بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے رہنمانے کہا ہے کہ ان کی جماعت سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کے لیے بھارت سے باضابطہ طور پر مطالبہ کرے گی۔
بی یان پی کی پارٹی کمیٹی کے رکن کاکس بازار-1 کے حلقہ انتخاب سے کامیاب ہونے والے صلاح الدین احمد نے ڈھاکا میں بی این پی کے دفتر کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت قانون کے مطابق ’شیخ حسینہ کی حوالگی کے لیے دباؤ ڈالے گی‘۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ معاملہ بنگلادیش کی وزارتِ خارجہ اور بھارت کی وزارتِ خارجہ کے درمیان ہے۔ ہم بھارتی حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ انہیں واپس بھیجا جائے تاکہ وہ عدالت میں مقدمات کا سامنا کریں‘۔
خیال رہے کہ شیخ حسینہ اگست 2024 میں اپنی حکومت کے خلاف عوامی بغاوت کے بعد بھارت فرار ہوگئی تھیں۔
گزشتہ برس نومبر میں ڈھاکا کی ایک عدالت نے انہیں انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں سزائے موت سنائی تھی۔


























Leave a Reply