اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے فنڈز پر وضاحت طلب کرلی۔
وزیر خزانہ محمد اورگ زیب کی زیرِ صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن سے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے فنڈز پر وضاحت طلب کی گئی۔
محمد اورنگزیب نے 45 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سمری تفصیلات کے ساتھ دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی جب کہ کسٹمز سے ضبط شدہ سامان گلگت بلتستان حکومت کو دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
وزیر خزانہ کی زیرِ صدارت ایک اور اجلاس میں ایگزم بینک کی 2025 پروکیورمنٹ پالیسی کی منظوری بھی دی گئی۔






















Leave a Reply