کراچی میں سردی سے متعلق محکمہ موسمیات نے نئی تفصیلات جاری کی ہیں۔
شہر میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد موسم ٹھنڈا ہوگیا ہے، کوئٹہ کی ہوائیں 20 سے 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل ان ہواؤں کی رفتار 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔
سرد تیز ہواؤں کے باعث سردی کہ شدت زائد محسوس کی جائے گی۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک کراچی میں موسم سرد رہ سکتا ہے، رات کا درجہ حرارت 9 سے 12 اور دن کا 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ27 یا 28 جنوری کو مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم ملک کے شمالی علاقوں پر اثرانداز ہوسکتا ہے، جب کہ اس دوران سندھ میں بارش کا امکان نہیں جب کہ مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔


























Leave a Reply