کراچی میں بارش کے بعد یخ بستہ ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
شہر میں رات بھر تیز ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں جس کے بعد آج شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا لیکن سردی 4 ڈگری سینٹی گریڈ کی محسوس کی جارہی ہے۔
ادھر کوئٹہ میں بھی درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جبکہ سردی منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ کی محسوس کی جارہی ہے۔
چمن میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سردی منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ کی محسوس کی جارہی ہے۔ کوئٹہ کی سرد ہواؤں کے باعث کراچی میں اتوار تک سردی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 26.3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
نارتھ کراچی میں 20 ، گلشنِ معمار میں 17.6، بحریہ ٹاؤن فیز 5 میں 14.2 ،سعدی ٹاؤن میں 10 ملی میٹر بارش ہوئی۔


























Leave a Reply