Skip to content
  • Thursday, 12 March 2026
  • 6:12 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • افغان طالبان یورپ میں اسائلم کیلئے 40 پاؤنڈ میں دھمکی آمیز خط فروخت کرنے لگے

حالیہ پوسٹس

  • ملائیشیا سے تعلق رکھنے والا شخص جس کے منہ میں 42 دانت ہیں
  • ٹھنڈا یا گرم، صحت کے لیے کونسا پانی زیادہ بہتر ہوتا ہے؟
  • اب والدین 13 سال سے کم عمر بچوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو کنٹرول کرسکیں گے
  • اب ڈگری اور ٹرانسکرپٹ کی تصدیق چند سیکنڈ میں ہوسکے گی
  • اہم سیاسی افراد اور اعلیٰ عہدیدران کے اہلخانہ، قریبی رفقا کاروبار نہیں کرسکتے: ریگولیشنز تیار
تازہ ترین

افغان طالبان یورپ میں اسائلم کیلئے 40 پاؤنڈ میں دھمکی آمیز خط فروخت کرنے لگے

DAILY MITHAN Oct 20, 2025 0


افغان طالبان یورپ میں اسائلم کیلئے 40 پاؤنڈ میں دھمکی آمیز خط فروخت کرنے لگے

فوٹو: فائل

برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ  افغان طالبان کی جانب  سے پیسوں کے عوض  افغان شہریوں کو  موت کی دھمکیوں کے جعلی خط  جاری کیے جا رہے ہیں  تاکہ  اس خط کو  مغربی ممالک میں پناہ (اسائلم) حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا  جاسکے۔

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق یورپ   آنے والے افغان پناہ گزین  طالبان سے حاصل کردہ جعلی موت کی دھمکیوں  پر مبنی خطوط کا استعمال کر رہے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق بدعنوان افغان حکام جعلی دھمکیوں والا خط پیسوں (رشوت) کے عوض جاری کرتے ہیں۔یہ خط افغان پناہ گزین اپنی اسائلم کی درخواست میں بطور ثبوت جمع کرواتے ہیں کہ افغانستان میں ان کی جان کو خطرہ ہے۔

برطانوی اخبار کے رپورٹر نے اسٹنگ آپریشن کرتے ہوئے 3 مختلف علاقوں کی مقامی انتظامیہ سے 40 برطانوی پاؤنڈ(ساڑھے 3 ہزار افغانی) کے عوض جعلی خطوط حاصل کیے جن میں طالبان حکام کے دستخط بھی موجود تھے۔

خطوط میں دھمکی دی گئی تھی کہ آپ نے کیونکہ دشمن برطانوی حکومت سے تعاون کیا ہے اس لیے آپ کو سزا دی جائے گی۔ ایک خط میں کہا گیا کہ  طالبان آپ کی تمام سوشل میڈیا سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں، آپ کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا  اور آپ اس ‘شرمناک’  زندگی سے آزاد ہو جائیں گے۔ایک اور خط میں دھمکی دی گئی کہ   آپ کا خاندان طالبان کی نگرانی میں ہے اور ہمارے پاس آپ کے برطانیہ سے تعاون کے ثبوت ہیں، اس لیے فوراً خود کو پیش کردو  ورنہ نتائج کی ذمہ داری آپ کی ہوگی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دھمکی آمیز خطوط میں اس ملک کا نام بھی ہوتا ہے جس ملک میں افغان پناہ گزین نے درخواست جمع کرائی ہوتی ہے۔

‘پریمیئم’ خط  میں طالبان حکام کی مہر بھی لگی ہوتی ہے

رپورٹ کے مطابق ایسے خطوط کی بھی دو اقسام ہیں، ایک 40 پاؤنڈ والا اور دوسرا 200 پاؤنڈ (ساڑھے 17 ہزار افغانی ) والا ‘پریمیئم’ خط جس میں طالبان حکام کی مہر بھی لگی ہوتی ہے اور اس کی منظوری کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے۔

اخبار کا کہنا ہے ایسے جعلی خطوط کی وجہ سے حقیقی پناہ گزینوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  2022 میں ایک لاکھ سے زائد  افغانوں نے برطانیہ میں پناہ کے لیے درخواست دی تھی، ان کا دعویٰ تھا کہ  انہوں نے 2021  میں طالبان کی واپسی  سے  پہلے برطانوی افواج کی  مدد کی تھی یا  ان کے ساتھ مل کر لڑائی کی تھی، اس لیے اب افغانستان میں ان کی جان کو خطرہ ہے۔

تاہم اخبار کے مطابق  متعدد ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے زیادہ تر کا ایسا کوئی تعلق نہیں تھا اور پناہ کی درخواست دینے والےکم لوگ ہی ایسے تھے جن کا کیس اصلی تھا۔

ایک شخص نے بتایا کہ کچھ لوگ تو خود ہی پشتو میں دھمکی آمیز خط لکھ لیتے ہیں کیونکہ ایسے خطوط کی تصدیق کا کوئی طریقہ نہیں اور برطانوی ہوم آفس انہیں قبول کرلیتا ہے۔

برطانوی اخبار کے استفسار  پر ایک طالبان اہلکار کا کہنا تھا کہ  کچھ مقامی طالبان یہ خطوط اعلیٰ قیادت  سے اجازت کے بغیر تیار کر رہے ہیں، لیکن یہ غیر قانونی ہے اور اگر وہ  پکڑےگئے تو انہیں نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

طالبان  اہلکار کا کہنا تھا کہ  ہمیں اب خطوط بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے، اب ہم حکومت میں ہیں، اگرکسی نے غیر قانونی عمل کیا ہے تو ہم اسے گرفتار کرلیتے ہیں ۔

یورپی یونین کے افغان تارکین وطن کو واپس بھیجنےکیلئےطالبان سے رابطے

خیال رہےکہ حال ہی میں  یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ اس نے افغان شہریوں کی واپسی کے لیے افغانستان کی طالبان حکومت کے ساتھ ابتدائی رابطے قائم کیے ہیں۔

یورپی کمیشن کے ترجمان مارکس لامرٹ نے برسلز میں پریس کانفرنس کے دوران تصدیق کی کہ رکن ممالک کی درخواست پر افغانستان سے رابطےکا تکنیکی عمل شروع کیا گیا ہے، ان رابطوں کا مقصد  یورپ میں موجود ان افغان شہریوں کی واپسی پر پیشرفت کرنا ہے جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہوچکی ہیں۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اکثر یورپی ممالک نے ایک خط یورپی کمیشن پر زور دیا کہ وہ افغانستان سے براہِ راست رابطہ کرے تاکہ ان افغان شہریوں کی جبری یا رضاکارانہ واپسی ممکن بنائی جا سکے جنہیں یورپ میں رہنے کا حق نہیں۔

یہ خط بیلجیم کی جانب سے تیار کیا گیا تھا اور اس پر 20 یورپی ممالک نے دستخط کیے جن میں آسٹریا، جرمنی، یونان، اٹلی، نیدرلینڈز، ناروے، پولینڈ اور سویڈن شامل ہیں۔

یہ ممالک یورپی یونین کے ان سخت گیر رکن ممالک میں شمار ہوتے ہیں جو امیگریشن پر مزید پابندیاں لگانے کے حق میں ہیں، خاص طور پر اس وقت جب عوامی رائے میں تبدیلی کے باعث یورپ میں انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کو انتخابی فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ملائیشیا سے تعلق رکھنے والا شخص جس کے منہ میں 42 دانت ہیں
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ٹھنڈا یا گرم، صحت کے لیے کونسا پانی زیادہ بہتر ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
اب والدین 13 سال سے کم عمر بچوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو کنٹرول کرسکیں گے
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
اب ڈگری اور ٹرانسکرپٹ کی تصدیق چند سیکنڈ میں ہوسکے گی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
اہم سیاسی افراد اور اعلیٰ عہدیدران کے اہلخانہ، قریبی رفقا کاروبار نہیں کرسکتے: ریگولیشنز تیار
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانےکا حکم
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
وفاق نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر اعتماد میں نہیں لیا: ایم کیو ایم
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
وہ اسمارٹ فون جسے ایک ماہ تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
جمعہ کو اوسط نرخوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہوگا: وزیر پیٹرولیم
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
کامسیٹس یونیورسٹی کا اہم سنگ میل، ڈگری اور ٹرانسکرپٹ کی چند سیکنڈ میں تصدیق ممکن
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
پی ٹی آئی کے ایم پی اے کلیم اللہ خان لاہور سے گرفتار
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
https://www.geonewsurdu.tv/latest/429763-
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
فضائی حدود سے متعلق علامہ ناصر عباس کا ویڈیو بیان AI سے تیار کیا گیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان زمبابوے وائٹ بال کرکٹ سیریز کو ری شیڈول کرنے پر غور
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
یوٹیوب میں کی جانے والی ایسی نئی تبدیلی جو آپ کو بالکل پسند نہیں آئے گی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا کوئی کرکٹر کرکٹ ویب سائٹ کا ایوارڈز 2025 نہ جیت سکا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں کبھی حصہ نہیں لیں گے: کینیڈین وزیراعظم کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
شاہین آفریدی انگلینڈ میں کھیلی جانیوالی 100 لیگ کے آکشن سے دستبردار، وجہ بھی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
آئی سی سی نے ویسٹ انڈین کھلاڑی سمیت 2 ٹیم آفیشلز کو معطل کردیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی میزائلوں سے اسرائیل میں ہونے والی تباہی کے مناظر سامنے آگئے
DAILY MITHAN Mar 12, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت
DAILY MITHAN Mar 11, 2026