Skip to content
  • Thursday, 12 March 2026
  • 6:18 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • وفاق کی پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں ناقص اور پرانی ہیں، واپس کیا جائے: سہیل آفریدی

حالیہ پوسٹس

  • ملائیشیا سے تعلق رکھنے والا شخص جس کے منہ میں 42 دانت ہیں
  • ٹھنڈا یا گرم، صحت کے لیے کونسا پانی زیادہ بہتر ہوتا ہے؟
  • اب والدین 13 سال سے کم عمر بچوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو کنٹرول کرسکیں گے
  • اب ڈگری اور ٹرانسکرپٹ کی تصدیق چند سیکنڈ میں ہوسکے گی
  • اہم سیاسی افراد اور اعلیٰ عہدیدران کے اہلخانہ، قریبی رفقا کاروبار نہیں کرسکتے: ریگولیشنز تیار
تازہ ترین

وفاق کی پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں ناقص اور پرانی ہیں، واپس کیا جائے: سہیل آفریدی

DAILY MITHAN Oct 20, 2025 0


وفاق کی پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں ناقص اور پرانی ہیں، واپس کیا جائے: سہیل آفریدی

فوٹو: اسکرین شاٹ

پشاور:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی)  سہیل آفریدی  نے  وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے  پولیس کو  دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں  واپس کرنےکی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت پہلا باضابطہ اجلاس ہوا جس میں  وزیراعلیٰ کو صوبائی حکومت کےگڈگورننس روڈ میپ کے مختلف پہلوؤں پر  بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گڈگورننس روڈ میپ  تین وسیع شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے، ان شعبوں میں پبلک سروس ڈیلیوری، امن و امان  اور معیشت شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ 8 فروری کو کےپی میں عوام کےمینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنےکی کوشش کی گئی، دباؤ کے باوجود عوام کے مینڈیٹ کے تحفظ پر بیوروکریسی  اور  پولیس کو خراج  تحسین  پیش کرتا ہوں، بدقسمتی سے بعض  سرکاری لوگوں نے دباؤ  برداشت  نہیں کیا اور عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ نہیں کیا،گزشتہ عام انتخابات میں عوام کے ساتھ کھڑے ہونے والے سرکاری حکام کو   ریوارڈ  دیں گے، جن لوگوں نےعوام کا ساتھ نہیں دیا ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی، چیف سیکرٹری کو  ہدایت کرتا ہوں ایسےلوگوں کی نشاندہی کرکے  سخت کارروائی کریں۔

سابق وزرائے اعلیٰ سے لی گئی سکیورٹی واپس کی جائے: سہیل آفریدی

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ  وفاقی وزیرداخلہ نے پولیس کو جو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی ہیں، وہ ناقص اور پرانی ہیں، یہ خیبرپختونخوا پولیس کی تضحیک ہے، ان گاڑیوں کو  واپس کیا جائے، سابق وزرائے اعلیٰ سے لی گئی سکیورٹی واپس کی جائے تاکہ ان کا تحفظ یقینی ہو، امن و امان ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ہے، اس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، پولیس کو فنڈز کی کمی کا سامنا نہیں ہوگا، پولیس کو جدید آلات   اور  اسلحے سے لیس کیا جائےگا۔

  وفاقی حکومت کی غلط پالیسی کےباعث صوبے میں ایک دفعہ پھر دہشتگردی آئی:سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ  وفاقی حکومت کی غلط پالیسی کےباعث  صوبے میں ایک دفعہ  پھر دہشت گردی آئی ہے،  وفاقی حکومت ہمیں وار  آن ٹیرر کے فنڈز  سمیت دیگر آئینی حقوق نہیں دے  رہی،  وفاق کو ہماری قربانیوں کا احساس کرکے  ہمارے فنڈز   بروقت جاری کرنے چاہئیں، ہمیں ہمارے فنڈز  ملیں گے تو  ہم  پولیس کو مضبوط  اور  دہشت گردی کا مقابلہ کرسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پولیس کسی کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنائےگی، کسی بھی طالب علم  پر  ایف آئی آر   درج نہ کی جائے،  ذاتی انتقام کے لیے کسی کےخلاف ایف آئی آر درج نہیں ہونی چاہیے، کے پی  پولیس کا حال کسی صورت پنجاب پولیس جیسا نہیں ہونا چاہیے، جیلوں میں قیدیوں  پر  تشدد کسی صورت نہیں ہونا چاہیے، پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوگی، لیکن پولیس کےخلاف عوامی شکایات بھی نہیں آنی چاہیے، سرکاری ہاؤسنگ  سوسائٹیز  میں  پولیس  اور میڈیا کے لیے الگ انکلیوز  ہونے چاہئیں۔

 سیاسی ایف آئی آر میں کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا جائےگا:سہیل آفریدی

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ  پارٹی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے سخت فیصلےکروں گا، ان پر عمل درآمد کرنا ہوگا، صوبے میں تین ایم پی او کے تحت کسی بھی سیاسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جائےگا،   آزادی  اظہار  رائے  اور  تنقید  برائے اصلاح ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے، سیاسی ایف آئی آر میں کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا جائےگا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ  پوسٹنگ ٹرانسفرز کے لیے سفارش کلچر کا خاتمہ کیا جائےگا،  تمام سرکاری امور میں شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی ہماری پارٹی کا اہم ایجنڈا ہے، کسی کو بھی کسی بھی قسم کی کرپشن کی اجازت نہیں ہوگی، جس نے بھی کرپشن کی اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، سرکاری ملازم  اور ہم سب  عوام کےخادم ہیں، ہم اپنے عہدوں پر عوام کی خدمت کے لیے بیٹھے ہیں، کسی سرکاری ملازم سےعوام مطمئن نہیں ہوں گےتو  وہ اپنےعہدے  پر نہیں رہیں گے، میں روایتی انداز میں کام کرنےکے لیے نہیں آیا، روایتی انداز سے ہٹ کرکام کرنا ہوگا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ملائیشیا سے تعلق رکھنے والا شخص جس کے منہ میں 42 دانت ہیں
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ٹھنڈا یا گرم، صحت کے لیے کونسا پانی زیادہ بہتر ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
اب والدین 13 سال سے کم عمر بچوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو کنٹرول کرسکیں گے
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
اب ڈگری اور ٹرانسکرپٹ کی تصدیق چند سیکنڈ میں ہوسکے گی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
اہم سیاسی افراد اور اعلیٰ عہدیدران کے اہلخانہ، قریبی رفقا کاروبار نہیں کرسکتے: ریگولیشنز تیار
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانےکا حکم
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
وفاق نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر اعتماد میں نہیں لیا: ایم کیو ایم
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
وہ اسمارٹ فون جسے ایک ماہ تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
جمعہ کو اوسط نرخوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہوگا: وزیر پیٹرولیم
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
کامسیٹس یونیورسٹی کا اہم سنگ میل، ڈگری اور ٹرانسکرپٹ کی چند سیکنڈ میں تصدیق ممکن
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
پی ٹی آئی کے ایم پی اے کلیم اللہ خان لاہور سے گرفتار
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
https://www.geonewsurdu.tv/latest/429763-
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
فضائی حدود سے متعلق علامہ ناصر عباس کا ویڈیو بیان AI سے تیار کیا گیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان زمبابوے وائٹ بال کرکٹ سیریز کو ری شیڈول کرنے پر غور
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
یوٹیوب میں کی جانے والی ایسی نئی تبدیلی جو آپ کو بالکل پسند نہیں آئے گی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا کوئی کرکٹر کرکٹ ویب سائٹ کا ایوارڈز 2025 نہ جیت سکا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں کبھی حصہ نہیں لیں گے: کینیڈین وزیراعظم کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
شاہین آفریدی انگلینڈ میں کھیلی جانیوالی 100 لیگ کے آکشن سے دستبردار، وجہ بھی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
آئی سی سی نے ویسٹ انڈین کھلاڑی سمیت 2 ٹیم آفیشلز کو معطل کردیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی میزائلوں سے اسرائیل میں ہونے والی تباہی کے مناظر سامنے آگئے
DAILY MITHAN Mar 12, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت
DAILY MITHAN Mar 11, 2026