لاہور: گلوکارہ آمنہ رائے کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کردی۔
ماڈل و گلوکارہ آمنہ رائے کی رہائشگاہ پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی جس میں موٹر سائیکل سواروں کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
گلوکارہ نے تھانہ نواب ٹاؤن میں درخواست دائر کردی ہے۔
آمنہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے، میری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔
Source: پاکستان



