تازہ ترین
آمنہ رائے کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگصدر زرداری اور محسن نقوی کے درمیان ملاقات، مولانا فضل الرحمان سے متعلق اہم گفتگوجی ٹی اے سکس: ویڈیو گیمز شائقین کا طویل انتظار ختمافغانستان میں اسکول کے قریب خوفناک دھماکا، 6 طلبہ جاں بحق، سینکڑوں زخمیبابر اعظم سے شادی کرنے کا نہیں کہا، بطور کرکٹر پسند کرتی ہوں، دعا زہرہلاہور: اسپتال میں دوران آپریشن ویڈیو بنانے کا شرمناک واقعہ، 4 لیڈی ڈاکٹرز معطلساڑھے 8 ارب کی کرپشن : ضمیر عباسی کے بے نامی جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات شروعبھارتی شہریوں نے پاکستانی ڈرامے درِ نجات پر پابندی کو مودی سرکار کا خوف قرار دے دیاآمنہ رائے کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگصدر زرداری اور محسن نقوی کے درمیان ملاقات، مولانا فضل الرحمان سے متعلق اہم گفتگوجی ٹی اے سکس: ویڈیو گیمز شائقین کا طویل انتظار ختمافغانستان میں اسکول کے قریب خوفناک دھماکا، 6 طلبہ جاں بحق، سینکڑوں زخمیبابر اعظم سے شادی کرنے کا نہیں کہا، بطور کرکٹر پسند کرتی ہوں، دعا زہرہلاہور: اسپتال میں دوران آپریشن ویڈیو بنانے کا شرمناک واقعہ، 4 لیڈی ڈاکٹرز معطلساڑھے 8 ارب کی کرپشن : ضمیر عباسی کے بے نامی جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات شروعبھارتی شہریوں نے پاکستانی ڈرامے درِ نجات پر پابندی کو مودی سرکار کا خوف قرار دے دیا
تازہ ترین

افغانستان میں اسکول کے قریب خوفناک دھماکا، 6 طلبہ جاں بحق، سینکڑوں زخمی

کابل(28 نومبر 2026): افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ میں ایک مڈل اسکول کے قریب ہونے والے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 6 طلبہ جاں بحق جبکہ 97 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں، جن میں اسکول کے بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ شدید دھماکا مڈل اسکول سے متصل ایک رہائشی گھر میں ہوا، جس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں اور اسکول کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

مقامی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ متاثرہ گھر میں کان کنی کے مقاصد کے لیے استعمال ہونے والا بارودی مواد ذخیرہ کیا گیا تھا، جس میں دھماکے کے باعث یہ بڑا جانی نقصان پیش آیا۔

واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیموں اور مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Source: پاکستان