تازہ ترین
آمنہ رائے کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگصدر زرداری اور محسن نقوی کے درمیان ملاقات، مولانا فضل الرحمان سے متعلق اہم گفتگوجی ٹی اے سکس: ویڈیو گیمز شائقین کا طویل انتظار ختمافغانستان میں اسکول کے قریب خوفناک دھماکا، 6 طلبہ جاں بحق، سینکڑوں زخمیبابر اعظم سے شادی کرنے کا نہیں کہا، بطور کرکٹر پسند کرتی ہوں، دعا زہرہلاہور: اسپتال میں دوران آپریشن ویڈیو بنانے کا شرمناک واقعہ، 4 لیڈی ڈاکٹرز معطلساڑھے 8 ارب کی کرپشن : ضمیر عباسی کے بے نامی جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات شروعبھارتی شہریوں نے پاکستانی ڈرامے درِ نجات پر پابندی کو مودی سرکار کا خوف قرار دے دیاآمنہ رائے کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگصدر زرداری اور محسن نقوی کے درمیان ملاقات، مولانا فضل الرحمان سے متعلق اہم گفتگوجی ٹی اے سکس: ویڈیو گیمز شائقین کا طویل انتظار ختمافغانستان میں اسکول کے قریب خوفناک دھماکا، 6 طلبہ جاں بحق، سینکڑوں زخمیبابر اعظم سے شادی کرنے کا نہیں کہا، بطور کرکٹر پسند کرتی ہوں، دعا زہرہلاہور: اسپتال میں دوران آپریشن ویڈیو بنانے کا شرمناک واقعہ، 4 لیڈی ڈاکٹرز معطلساڑھے 8 ارب کی کرپشن : ضمیر عباسی کے بے نامی جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات شروعبھارتی شہریوں نے پاکستانی ڈرامے درِ نجات پر پابندی کو مودی سرکار کا خوف قرار دے دیا
پاکستان

افغانستان میں داعش اور القاعدہ کی بڑھتی سرگرمیاں، اقوام متحدہ اور روس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

نیویارک(24 نومبر 2026): اقوام متحدہ اور روس نے افغانستان میں داعش اور القاعدہ سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے کی سلامتی کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے اعلیٰ عہدیدار الیگزینڈر زویف نے خبردار کیا ہے کہ داعش افغانستان میں طالبان حکومت پر مسلسل دباؤ بڑھا رہی ہے اور ساتھ ہی سرحد پار دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ داعش خراسان نے ڈرونز سمیت جدید عسکری سازوسامان حاصل کر لیا ہے، جو خطے کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

الیگزینڈر زویف نے مزید بتایا کہ افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے القاعدہ کے ساتھ قریبی روابط قائم ہیں، جو خطے میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔

دوسری جانب روسی وزارت خارجہ نے بھی اس صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش خراسان سمیت متعدد دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے واضح کیا کہ پورے خطے کی پائیدار سلامتی اور استحکام کے لیے افغانستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔

Source: پاکستان