ایپوہ: اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان، ملائیشیا سے میچ برابر کرکے بھی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔
ایپوہ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم میزبان ملائیشیا کے خلاف میچ ڈرا کرنے کے باوجود فائنل میں جگہ نہ بناسکی، ہائی اسکورنگ میچ 5-5 گول سے برابر رہا۔
ملائیشیا کی تیم میچ برابر کرکے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
گرین شرٹس ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں کوریا سے مقابلہ کرے گی۔
اس سے قبل پاکستان نے سلطان اذلان شاہ کپ میں دوسری کامیابی حاصل کرتےہوئے امریکا کو 1-5 سے شکست دی تھی۔
ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے اپنا دوسرا میچ امریکا کے خلاف کھیلا، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 1 کے مقابلے میں 5 گول سے زیر کیا۔
یہ پڑھیں: پاکستان کی سلطان اذلان شاہ کپ میں دوسری کامیابی، امریکا کو 1-5 سے شکست
پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم بھی گول نہ کرسکی تھی، پاکستان کی جانب سے اسکورنگ کا آغاز دوسرے کوارٹر میں ہوا، جب اٹھارہویں منٹ میں رانا وحید اشرف نے گول کیا، 21ویں منٹ میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے برتری دُگنی کردی تھی۔
کھیل کے تیسرے کوارٹر میں امریکا کے سیکائی نے گول کرکے مقابلہ دو ایک کیا، فوراً ہی محمد عماد نے گول کرکے اسکور 3-1 کردیا۔
کھیل کے آخری کوارٹر میں پاکستانی ٹیم مزید 2 گول کرنے میں کامیاب ہوئی، جو 46ویں منٹ میں ابو محمد اور 58ویں منٹ میں حنان شاہد نے اسکور کیے، یوں پاکستان نے 5-1 سے میچ اپنے نام کیا تھا۔
Source: پاکستان



