تازہ ترین
آمنہ رائے کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگصدر زرداری اور محسن نقوی کے درمیان ملاقات، مولانا فضل الرحمان سے متعلق اہم گفتگوجی ٹی اے سکس: ویڈیو گیمز شائقین کا طویل انتظار ختمافغانستان میں اسکول کے قریب خوفناک دھماکا، 6 طلبہ جاں بحق، سینکڑوں زخمیبابر اعظم سے شادی کرنے کا نہیں کہا، بطور کرکٹر پسند کرتی ہوں، دعا زہرہلاہور: اسپتال میں دوران آپریشن ویڈیو بنانے کا شرمناک واقعہ، 4 لیڈی ڈاکٹرز معطلساڑھے 8 ارب کی کرپشن : ضمیر عباسی کے بے نامی جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات شروعبھارتی شہریوں نے پاکستانی ڈرامے درِ نجات پر پابندی کو مودی سرکار کا خوف قرار دے دیاآمنہ رائے کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگصدر زرداری اور محسن نقوی کے درمیان ملاقات، مولانا فضل الرحمان سے متعلق اہم گفتگوجی ٹی اے سکس: ویڈیو گیمز شائقین کا طویل انتظار ختمافغانستان میں اسکول کے قریب خوفناک دھماکا، 6 طلبہ جاں بحق، سینکڑوں زخمیبابر اعظم سے شادی کرنے کا نہیں کہا، بطور کرکٹر پسند کرتی ہوں، دعا زہرہلاہور: اسپتال میں دوران آپریشن ویڈیو بنانے کا شرمناک واقعہ، 4 لیڈی ڈاکٹرز معطلساڑھے 8 ارب کی کرپشن : ضمیر عباسی کے بے نامی جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات شروعبھارتی شہریوں نے پاکستانی ڈرامے درِ نجات پر پابندی کو مودی سرکار کا خوف قرار دے دیا
پاکستان

مکہ دفاعی معاہدہ : تینوں ممالک کا مل کر کام کرنے کا اعادہ

اسلام آباد (27 نومبر 2026): نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے کہا ہے کہ (مکہ دفاعی معاہدہ)مکہ الائنس فار ڈیفنس کمیٹی نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

مکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹیجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ مکہ الائنس فار ڈیفنس کی تذویراتی سیاسی، دفاعی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

جس میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور چیفس آف ڈیفنس فورسز نے شرکت کی، اجلاس میں خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ تینوں ملکوں نے خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کے لئے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا ہے، اجلاس میں سعودی عرب پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے دو اجلاس سعودی عرب اور ترکیہ میں ہوچکے ہیں۔

 

Source: پاکستان