تازہ ترین
ایران کا کویت میں علی السالم امریکی ایئربیس پر خودکش ڈرونز سے حملہپیٹرولیم لیوی 80 سے 63 روپے پر آگئی، حکومت سے مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے، حافظ نعیم الرحمانلاہور ریجن میں نادرا دفاتر کے موسم سرما کے اوقات کار جاریویان ملڈر کو 400 رنز کا ریکارڈ نہ توڑنے پر برائن لارا نے کیا کہا؟مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کا محاصرہ! ہائی کورٹ میں درخواست دائرعالمی عدالت نے میانمار کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا ذمہ دار قرار دیدیاسنجے لیلا نے فردین خان کیساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا؟کراچی میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 20روپے کا اضافہایران کا کویت میں علی السالم امریکی ایئربیس پر خودکش ڈرونز سے حملہپیٹرولیم لیوی 80 سے 63 روپے پر آگئی، حکومت سے مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے، حافظ نعیم الرحمانلاہور ریجن میں نادرا دفاتر کے موسم سرما کے اوقات کار جاریویان ملڈر کو 400 رنز کا ریکارڈ نہ توڑنے پر برائن لارا نے کیا کہا؟مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کا محاصرہ! ہائی کورٹ میں درخواست دائرعالمی عدالت نے میانمار کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا ذمہ دار قرار دیدیاسنجے لیلا نے فردین خان کیساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا؟کراچی میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 20روپے کا اضافہ
پاکستان

پیٹرولیم لیوی 80 سے 63 روپے پر آگئی، حکومت سے مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے، حافظ نعیم الرحمان

(26 نومبر 2026): امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ونڈ فال لیوی کے اثرات کے بعد پیٹرولیم لیوی 80 سے کم ہو کر 63 روپے پر آگئی، حکومت سے اس میں مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد حافظ نعیم الرحمان نے وزیر اعظم ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف پُرامن تحریک چلائی، ہماری اور حکومتی کمیٹیوں نے مل کر ڈرافٹ بنایا تھا، اپنی کمیٹی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، آج حکومت نے خود بتایا کہ 2 کروڑ لوگ پیٹرولیم ریلیف پیکیج میں مستفید ہو رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت پر لیوی کے خاتمے کیلیے متبادل ذرائع پر زور دے رہے ہیں، حکومت جو سب کچھ لے رہی تھی اب کچھ دینا بھی پڑ رہا ہے، لیوی کا مسئلہ بہت اہم ہے، آئندہ بجٹ تک لیوی کا معاملہ حل ہو جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کے مطابق کسانوں اور ٹریکٹر مالکان کو بھی پیٹرولیم ریلیف پیکیج میں شامل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، مذاکرات میں ساڑھے 12 ایکڑ تک زمین رکھنے والے کسانوں کو ٹریکٹرز کیلیے بھی ریلیف پر اتفاق ہوا ہے، رکشوں، چنگچی، 800 اور 1000 سی سی گاڑیوں اور ٹریکٹرز کو ریلیف پیکج میں شامل کر لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے اتفاق ہوا ہے کہ آئندہ بجٹ تک لیوی میں کمی کیلیے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، ہمیں سرکاری افسران کیلیے 1600 سی سی سے بڑی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کی یقین دہانی کروائی گئی ہے، حکومت کو سرکاری اخراجات میں کمی اور مفت بجلی و پیٹرول کی سہولتیں محدود کرنا ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئی پی پیز معاہدوں پر عملدرآمد سے قومی خزانے کو 4500 ارب فائدے کی توقع ظاہر کی، آئی پی پیز کی مد میں سالانہ 300 سے 400 ارب کی کپیسٹی پیمنٹس بچانے کی ضرورت ہے، ہماری جدوجہد سے گزشتہ دو سال کے دوران بجلی کے بلوں میں 25 سے 35 فیصد تک کمی ہوئی۔

Source: پاکستان