عالمی عدالت انصاف نے میانمار کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
عالمی عدالت انصاف کے 15رکنی بینچ نے 6 کے مقابلے میں 9 ووٹوں سے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ میانمار کی فوج کا مقصد روہنگیا مسلمانوں کی آبادی کے بڑے حصے کو تباہ کرنا تھا۔
عالمی عدالت نے فیصلے میں کہا کہ میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مظالم ڈھائے، میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے شواہد بڑے پیمانے پر تباہ کیےگئے۔
عالمی عدالت نے فیصلہ دیا کہ میانمار حکومت نسل کشی کے واقعات کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو سزا دینے میں بھی ناکام رہا۔
عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد برطانوی حکومت نے میانمار کےخلاف سخت اقدام اٹھا دیا۔ برطانوی حکومت نے میانمار کے دفاعی اتاشی کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ کا کہنا ہے کہ میانمار کے دفاعی اتاشی کو برطانیہ سے نکالا جا رہا ہے۔
Source: پاکستان



