تازہ ترین
ایران کا کویت میں علی السالم امریکی ایئربیس پر خودکش ڈرونز سے حملہپیٹرولیم لیوی 80 سے 63 روپے پر آگئی، حکومت سے مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے، حافظ نعیم الرحمانلاہور ریجن میں نادرا دفاتر کے موسم سرما کے اوقات کار جاریویان ملڈر کو 400 رنز کا ریکارڈ نہ توڑنے پر برائن لارا نے کیا کہا؟مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کا محاصرہ! ہائی کورٹ میں درخواست دائرعالمی عدالت نے میانمار کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا ذمہ دار قرار دیدیاسنجے لیلا نے فردین خان کیساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا؟کراچی میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 20روپے کا اضافہایران کا کویت میں علی السالم امریکی ایئربیس پر خودکش ڈرونز سے حملہپیٹرولیم لیوی 80 سے 63 روپے پر آگئی، حکومت سے مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے، حافظ نعیم الرحمانلاہور ریجن میں نادرا دفاتر کے موسم سرما کے اوقات کار جاریویان ملڈر کو 400 رنز کا ریکارڈ نہ توڑنے پر برائن لارا نے کیا کہا؟مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کا محاصرہ! ہائی کورٹ میں درخواست دائرعالمی عدالت نے میانمار کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا ذمہ دار قرار دیدیاسنجے لیلا نے فردین خان کیساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا؟کراچی میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 20روپے کا اضافہ
تازہ ترین

مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کا محاصرہ! ہائی کورٹ میں درخواست دائر

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کے مبینہ محاصرے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ غیر قانونی پولیس محاصرہ فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کے مبینہ پولیس محاصرے اور انہیں گھر میں محبوس رکھنے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

یہ درخواست جے یو آئی کے وکیل ابرار حسین کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سمیت دیگر پولیس افسران کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سربراہ جے یو آئی کی رہائش گاہ کے اطراف 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات کر کے انہیں گھر کے اندر محبوس کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کی ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

FOLLOW US ON ARY TUBE

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پولیس حکام سے  فضل الرحمان کی نظربندی یا حراست سے متعلق قانونی حکم نامہ طلب کیا گیا تاہم تاحال کوئی قانونی دستاویز پیش نہیں کی گئی۔

درخواست میں عدالتِ عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ  فضل الرحمان کی رہائش گاہ کا غیر قانونی پولیس محاصرہ فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔

Source: پاکستان