اسلام آباد (20 اکتوبر 2026): نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مالیاتی فراڈ میں ملوث 200 چینی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایجنسی نے اسلام آباد میں ڈیجیٹل مالیاتی فراڈیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا اور ایک ہی دن میں درجنوں چھاپے مارے۔
بیان میں بتایا گیا کہ این سی سی آئی اے نے آئی نائن میں سب سے بڑی کارروائی کی، ملزمان کی نشاندہی پر اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں چھاپے مارے گئے اور اس دوران 200 چینی باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان سے لیپ ٹاپ، سرور اور کمپیوٹر ہارڈ ڈسک برآمد کیے گئے، پکڑے جانے والے غیر ملکی بڑے مالیاتی فراڈ میں ملوث ہیں۔
Source: پاکستان



