ریاض: سعودی کابینہ نے قطر کے ساتھ الیکٹرک ہائی اسپیڈ ریلوے منصوبے کی منظوری دے دی۔
سعودی کابینہ نے منگل کو سعودی عرب اور قطر کی حکومتوں کے درمیان الیکٹرک ہائی اسپیڈ ریلوے لنک کے معاہدے کی منظوری دی۔
ریاض میں ہونے والے اجلاس کی صدارت خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔
785 کلومیٹر طویل یہ الیکٹرک ہائی اسپیڈ ریلوے لائن ریاض اور دوحہ کو آپس میں ملائے گی، جس میں ٹرین کی رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہوگی۔
یہ منصوبہ دمام اور الاحساء جیسے اہم اسٹیشنز کو آپس میں جوڑے گا اور سفر کا دورانیہ تقریباً 2 گھنٹے تک محدود ہو جائے گا۔
اجلاس کے آغاز میں کابینہ کو ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان حالیہ ٹیلیفونک گفتگو سے آگاہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ ولی عہد کی ترک صدر رجب طیب اردوان اور جرمنی کے چانسلر فریڈرک میرز سے مملکت کے سرکاری دوروں کے دوران ہونے والی ملاقاتوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
کابینہ نے ان دوروں کے مثبت نتائج کو سراہا، جن سے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور انہیں ہر سطح پر مزید فروغ دینے کے باہمی عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔


























Leave a Reply