Skip to content
  • Sunday, 14 June 2026
  • 1:52 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے سوال کرنے والی طالبہ کے والد کی برطرفی کا دعویٰ جھوٹا ہے

حالیہ پوسٹس

  • ایف بی آر نے ڈیجیٹل نظام میں شامل نہ ہونے والوں پر بھاری جرمانوں کی تجویز دے دی
  • سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کا فیصلہ میرے نظریے کی جیت ہے، مصطفیٰ کمال
  • اے آئی عہد کو اپنانے کیلئے چینی یونیورسٹی نے 12 ہزار پرانی ڈگری پروگرامز ختم کر دیے
  • پسند کی شادی کرنے پر باپ نے پولیس اسٹیشن میں ہی بیٹی کو قتل کرڈالا
  • غیر ملکی ایجنسیاں ’جاسوس کچھوؤں اور مچھلیوں‘ کے ذریعے چینی سمندروں پر نظر رکھ رہی ہیں: چین کا دعویٰ
Headline تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے سوال کرنے والی طالبہ کے والد کی برطرفی کا دعویٰ جھوٹا ہے

DAILY MITHAN Feb 11, 2026 0


وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے سوال کرنے والی طالبہ نے جیو فیکٹ چیک کو تصدیق کی ہے کہ (والد کی برطرفی کا) نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور ایک طالبہ کے درمیان3 فروری کو ہونے والے مکالمے کے بعد، انٹرنیٹ پر ایک نوٹیفکیشن گردش کرنے لگا جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ صوبائی حکومت نے طالبہ کے والد کو ان کی سرکاری ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔

یہ دعویٰ غلط ہے اور مذکورہ نوٹیفکیشن من گھڑت ہے۔

دعویٰ

مذکورہ نوٹیفکیشن، جس پر 4 فروری کی تاریخ درج ہے، مبینہ طور پر خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری کے دفتر سے جاری کیاگیا ۔ اس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم کے کلرک، بشیر خان کو بغیر بتائے غیر حاضر رہنے اور محکمانہ انکوائری کا جواب نہ دینے پر نوکری سے نکال دیا گیا ہے اور ان کی تمام مراعات ختم کر دی گئی ہیں۔

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے ایک صارف نے اس مبینہ نوٹیفکیشن کو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا: ”سوال کیوں پوچھا؟؟؟ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ دور حکومت میں اس کی کارکردگی پر سوال کرنے والی پختون بیٹی فاطمہ کے والد کو خیبرپختونخوا حکومت نے نوکری سے معطل کر دیا،خیبرپختونخوا میں حکومتی کارکردگی پر سوال کرنا جرم ٹھہرا۔“

اس دستاویز پر خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری، شہاب علی شاہ کا نام اور مبینہ دستخط موجود ہیں۔

اس آرٹیکل کے شائع کئے جانے کے وقت تک پوسٹ کو 35 ہزار سے زائد بار دیکھا، 1 ہزار 500 مرتبہ لائک اور1 ہزار دفعہ ری پوسٹ کیا گیا۔

یہی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا کے دیگر صارفین کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا، جسے درج ذیل لنکس کو یہاں، یہاں اور یہاں پر دیکھا جا سکتا ہے:

حقیقت

طالبہ اور دو اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انٹرنیٹ پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کبھی جاری نہیں کیا گیا تھا۔

فاطمہ خان، جن کی ویڈیو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے صوبے میں ان کی پارٹی کی کارکردگی کے بارے میں سوال کرنے پر وائرل ہوئی تھی، انہوں نےجیو فیکٹ چیک کو ٹیلی فون پر بتایا کہ یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے، ان کے والد کا نام بشیر خان نہیں ہے اور وہ کبھی بھی محکمہ تعلیم میں ملازم نہیں رہے۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ان کے والد، ڈاکٹر اخوان خان، خیبر پختونخوا کے لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہو چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، جن کا نام اس مبینہ نوٹیفکیشن پر درج ہے، انہوں

نے بھی جیو فیکٹ چیک کو بتایا کہ یہ دستاویز جعلی ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کی ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ناہید انجم نےجیو فیکٹ چیک سے بات کرتے ہوئے اس خط کو جعلی قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ نوٹیفکیشن کی کاپی ان کے دفتر کو بھی ارسال کرنے کا ذکر کیا گیا تھا۔

فیصلہ: وہ نوٹیفکیشن جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حکومت پر سوال اٹھانے پر ایک طالبہ کے والد کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے، من گھڑت ہے اور حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے ایسا کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا۔

ہمیں X (ٹوئٹر) GeoFactCheck@ اور انسٹا گرام geo_factcheck@ پر فالو کریں۔ اگر آپ کو کسی بھی قسم کی غلطی کا پتہ چلے تو [email protected] پر ہم سے رابطہ کریں۔





Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کا فیصلہ میرے نظریے کی جیت ہے، مصطفیٰ کمال
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
پسند کی شادی کرنے پر باپ نے پولیس اسٹیشن میں ہی بیٹی کو قتل کرڈالا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
ایران نے افزودہ یورینیم کے ذخائر سیل کر کے زیر زمین تنصیبات میں بارودی سرنگیں نصب کردیں: امریکی میڈیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
فیفا ورلڈکپ کے دوران انگلش ٹیم کا سامان چوری کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں موسم آج بھی گرم رہنے کی پیشگوئی، درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی فوج کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ کے دیہی علاقوں میں 5 ہزار ٹوائلٹس کی تعمیر مکمل
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
سوئٹزر لینڈ اور قطر کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
سڈنی کے ساحل پر شارک کے حملے میں خاتون شدید زخمی
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
خیبرپختونخوا میں بارش، آندھی اور آسمانی بجلی گرنےکے واقعات میں 7 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
محمود خان اچکزئی کی وزیراعظم کو بیٹھ کر معاملات آگے بڑھانے کی پیشکش
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
ایرانی فوج نے امریکی صدر کا آج ڈیل پر دستخط ہونے کا دعویٰ مسترد کر دیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
ابوظبی کی عدالت کا ملزم کو 20 ہزار درہم جرمانہ اداکرنے کا حکم
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بلجیئم نے پاکستان کو 1-7 سے ہرادیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا ایران کے درمیان اگلے 24 گھنٹے میں معاہدےکو حتمی شکل دیے جانےکی توقع ہے، وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
1300 ارب ٹیکس میں 1100 ارب روپے کراچی سے اکٹھا ہوتا ہے لیکن شہر میں ٹوٹی سڑکیں ہیں: فاروق ستار
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
گلگت بلتستان نے13سال بعد چترال کو شکست دیکر شندور پولو فیسٹیول کا ٹائٹل جیت لیا
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
ایران نے امریکا سے ڈیجیٹل معاہدے کا کیوں کہا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
DAILY MITHAN Jun 13, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
عوامی ایکشن کمیٹی کو بیرونی فنڈنگ حاصل ہے،کمیٹی نے اراکین کے حلف نامے سے پاکستان سے الحاق کے خاتمے کا مطالبہ کیا: رانا ثنا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ میں وعدے وفا کردیے: عطا تارڑ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
پاکستان
72 گھنٹوں میں فورسز کے آپریشنز کے دوران 48 خوارج ہلاک
DAILY MITHAN Jun 13, 2026