کئی بار ذہنی آزمائش کے معمے دیکھنے میں کافی آسان ہوتے ہیں مگر ایسا ہوتا نہیں۔
اوپر جو معمہ آپ دیکھ رہے ہیں اسے حل کرنے کے لیے تجزیہ کرنے کی صلاحیت کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس طرح کے معمے حل کرنے کے لیے معمول سے ہٹ کر سوچنے اور تجزیہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور تخلیقی ذہن ہی اس کا جواب دینے کے قابل ہوتا ہے۔
جیسا آپ اوپر تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں پانی سے بھرے 4 گلاس موجود ہیں۔
ہر گلاس میں پانی کے علاوہ کوئی نہ کوئی چیز موجود ہے جیسے اے گلاس میں قینچی ہے، بی میں پیپر کلپ، سی میں ربڑ اور ڈی میں گھڑی موجود ہے۔
آپ کو انہیں دیکھ کر 30 سیکنڈ کے اندر بتانا ہے کہ کس گلاس میں زیادہ پانی موجود ہے؟
ویسے ایک اشارہ ہم آپ کو دے سکتے ہیں کہ اس کا جواب سوال میں ہی چھپا ہوا ہے۔
اگر آپ تصویر کو غور سے دیکھیں تو اندازہ ہوگا کہ ہر گلاس میں پانی کی سطح یکساں ہے تو جس گلاس میں سب سے ہلکی چیز موجود ہے، اس میں زیادہ پانی موجود ہے۔
اب اس تصویر میں سب سے ہلکی چیز کیا ہے؟
تو اس معمے کا حل بی گلاس ہے جس میں پیپر کلپ ڈوبا ہوا ہے جو سب سے ہلکی اور چھوٹی چیز ہے۔


























Leave a Reply