Skip to content
  • Wednesday, 11 February 2026
  • 10:00 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ڈپریشن اور انزائٹی سے بچنے کا آسان طریقہ

حالیہ پوسٹس

  • ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں ایک اور ائیرکرافٹ کیریئر بھیجنے کا اشارہ دے دیا
  • اپوزیشن لیڈر کا پاک فوج پر حالیہ بیان انتہائی افسوسناک اور جھوٹ پر مبنی ہے، فوج کا سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں، سکیورٹی ذرائع
  • جو ہتھیار نہیں ڈالے گا وہ مرے گا، ڈاکوؤں کو جلد بڑا سرپرائز دیں گے: وزیر داخلہ سندھ
  • پختونخوا کی تمام سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے دفاتر میں ملاقات پر پابندی عائد
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پارٹی پر دہشتگرد حملہ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید
Headline تازہ ترین

ڈپریشن اور انزائٹی سے بچنے کا آسان طریقہ

DAILY MITHAN Feb 11, 2026 0


ڈپریشن اور انزائٹی سے بچنے کا آسان طریقہ

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی / فائل فوٹو

ڈپریشن اور انزائٹی ایسے امراض ہیں جن سے موجودہ عہد میں ہر عمر کے افراد متاثر ہو رہے ہیں۔

ڈپریشن یا انزائٹی کے شکار افراد کو دماغی اور جسمانی دونوں طرح کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

مگر اچھی خبر یہ ہے کہ ان عام ترین دماغی امراض سے بچنا زیادہ مشکل نہیں، بلکہ ایسا آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔

برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ایروبک ورزشوں کو معمول بنانا ڈپریشن اور انزائٹی کی علامات سے نجات کا مؤثر ترین طریقہ ہے۔

ایروبک ورزشیں تیز رفتاری سے چہل قدمی، دوڑنے، تیراکی، سیڑھیاں چڑھنے اور سائیکل چلانے جیسی سرگرمیوں پر مشتمل ہوتی ہیں۔

ان ورزشوں سے دل کی دھڑکن کی رفتار تیز ہو جاتی ہے جبکہ سانس پھول جاتی ہے، جس سے دل اور نظام تنفس سے جڑی صحت بہتر ہوتی ہے۔

اس تحقیق کے دوران متعدد تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

ان تحقیقی رپورٹس میں ورزش، پلیسبو یا کچھ نہ کرنے سے ڈپریشن اور انزائٹی کی علامات پر مرتب اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں دریافت کی گیا کہ ویسے تو ہر قسم کی جسمانی سرگرمیاں ڈپریشن کی شدت میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتی ہیں مگر ایروبک ورزشیں ڈپریشن کے ساتھ ساتھ انزائٹی سے نجات دلانے میں بھی مدد فراہم کرسکتی ہیں۔

ڈُریشن اور انزائٹی دنیا بھر میں ہر 4 میں سے ایک فرد کو متاثر کرتے ہیں اور نوجوانوں سمیت خواتین میں ان کے کیسز کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔

اس تحقیق میں بتایا گیا کہ ہر طرح کی ورزشوں سے ڈپریشن اور انزائٹی کی علامات کی شدت میں کمی آتی ہے۔

خاص طور پر 18 سے 30 سال کی عمر کے افراد کو جسمانی سرگرمیوں سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔

اس سے قبل دسمبر 2023 میں یونیورسٹی آف ورجینیا اسکول آف میڈیسن کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دہی اور خمیر والی غذاؤں کے استعمال سے ذہنی امراض سے تحفظ ملتا ہے۔

تحقیق کے مطابق دہی میں موجود صحت کے لیے مفید بیکٹریا جسم کو تناؤ پر قابو پانے میں مدد فراہم کرتا ہے جس سے ڈپریشن اور انزائٹی جیسے ذہنی امراض سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

محققین کے مطابق تحقیق سے معدے میں موجود بیکٹیریا اور ڈپریشن یا انزائٹی جیسے امراض کے خلاف مدافعتی نظام کے تحفظ کا تعلق ثابت ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے لیے مفید غذا کے استعمال سے ذہنی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مگر دہی میں موجود بیکٹریا Lactobacillus اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ وہ تناؤ، ڈپریشن اور انزائٹی کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل Brain Behavior and Immunity میں شائع ہوئے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں ایک اور ائیرکرافٹ کیریئر بھیجنے کا اشارہ دے دیا
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
تازہ ترین
اپوزیشن لیڈر کا پاک فوج پر حالیہ بیان انتہائی افسوسناک اور جھوٹ پر مبنی ہے، فوج کا سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں، سکیورٹی ذرائع
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
Headline تازہ ترین
جو ہتھیار نہیں ڈالے گا وہ مرے گا، ڈاکوؤں کو جلد بڑا سرپرائز دیں گے: وزیر داخلہ سندھ
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
Headline تازہ ترین
پختونخوا کی تمام سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے دفاتر میں ملاقات پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
Headline تازہ ترین
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پارٹی پر دہشتگرد حملہ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی عرب میں بارانِ رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
تازہ ترین
نیپرا نے 300 یونٹ ماہانہ تک کےگھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز لگادیے
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
Headline تازہ ترین
300 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی ٹرین، ریاض اور دوحہ کو ریل کے ذریعےجوڑنے کے منصوبے کی منظوری
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
Headline تازہ ترین
آئین کے دائرے میں رہنے والی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں، جو الفاظ ادا کیے قائم ہوں: محمود اچکزئی
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
تازہ ترین
سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر باجوہ اپنےگھر میں گرگئے
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
Headline تازہ ترین
‘ایسا بزدل نہیں دیکھا’، جنوبی افریقا کیخلاف سپر اوورز میں بولنگ نہ کرانے پر شائقین راشد خان پر برہم
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
Headline تازہ ترین
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپوزیشن لیڈرکے فوج سے متعلق بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت امریکا تجارتی معاہدےکیخلاف بھارتی کسانوں کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
Headline تازہ ترین
شہری زندگی سے تنگ آکر ویران جزیرے میں ملازمت شروع کرنیوالی خاتون
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مسلسل 2 شکست، کیا افغانستان اب بھی اگلے مرحلے میں پہنچ سکتا ہے؟
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
Headline تازہ ترین
چاند پر انسانوں کو پہنچانے کے لیے چین کی اہم پیشرفت
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
Headline تازہ ترین
ورلڈ ڈیفنس شو میں بھارت نے ’شیش ناگ‘ کے نام سے ایرانی ڈرون کی نقل متعارف کروادی
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
Headline تازہ ترین
فیس بک میں ایسے دلچسپ فیچر کا اضافہ جو آپ کو ضرور پسند آئے گا
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
Headline تازہ ترین
پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے سوال کرنے والی طالبہ کے والد کی برطرفی کا دعویٰ جھوٹا ہے
DAILY MITHAN Feb 11, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کےپی میں امن وامان سے متعلق اجلاس، مالاکنڈ ڈویژن میں صوبائی حکومت کے نظم ونسق کو ماڈل کے طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
پاکستان
سلمان صفدر فرینڈ آف دی کورٹ مقرر، عمران خان کی بیرک تک رسائی مل گئی، تحریری رپورٹ جمع کرائیں گے
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
پاکستان
پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، فیلڈ مارشل کی شرکا کی جنگی و پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
پاکستان
جنید اکبر نے پی ٹی آئی کی سیٹ چھوڑنےکا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Feb 10, 2026