پاکستان کے معدنی ذخائر اعلیٰ عالمی معیار کے ہیں جو 2 لاکھ مربع میل سے زائد پر پھیلے ہیں: امریکی جریدہ


پاکستان کے معدنی ذخائر اعلیٰ عالمی معیار کے ہیں جو 2 لاکھ مربع میل سے زائد پر پھیلے ہیں: امریکی جریدہ

فوٹو: فائل

امریکی جریدے فارن پالیسی نے بھی پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت کا اعتراف کرلیا۔

فارن پالیسی کے مطابق پاکستان کے معدنی ذخائر اعلیٰ عالمی معیار کے ہیں جو  2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پر محیط ہیں، یہ رقبہ برطانیہ کے رقبے سے بھی دوگنا زیادہ ہے۔

جریدے نے کہا کہ معدنی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری سے پاکستان کو معاشی اور سماجی فوائد حاصل ہوں گے۔

فارن پالیسی  کے مطابق پاکستان میں معدنی وسائل سے استفادے  کے لیے قومی معدنی پالیسی 2025 مرتب کی گئی ہے، قومی معدنی پالیسی کے 2025ء کے ثمرات پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کے عوام تک پہنچیں گے۔

جریدے کے مطابق معدنی ذخائر کے مؤثر استعمال سے پاکستان میں سماجی اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *