Preloader

برطانوی رائل ایئربیس پر دہشت گردی کا منصوبے کے شبے میں 5افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

برطانوی پولیس نے اتوار کے روز ایک امریکی فضائی اڈے کے قریب پانچ افراد کو دھماکا خیز مواد اور دہشت گردی سے متعلق جرائم کے شبے میں گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ایک خفیہ اطلاع ملنے پر کی گئی جس میں بتایا گیا تھا کہ تین وینز اس فوجی ہوائی اڈے کی جانب جا رہی تھیں جسے ایران پر حملوں کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

برطانوی حکومت نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو نشانہ بنانے والے ایرانی میزائل ٹھکانوں پر حملے کے لیے امریکا کو ‘آر اے ایف فیئر فورڈ’ (RAF Fairford) کے استعمال کی اجازت دی تھی۔

حکومت نے کہا ہے کہ وزیراعظم اینڈی برنہم کو اس واقعے کے بارے میں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے جولائی میں خبردار کیا تھا کہ حملوں کے لیے استعمال ہونے والا کوئی بھی اڈہ ایک جائز ہدف ہوگا۔

پولیس نے دھماکا خیزمواد سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کے شبہ میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ ویلفورڈ کےعلاقے میں کئی گھروں کوخالی کرالیا گیا۔

برطانوی میڈیا برطانیہ میں انسداد دہشت گردی یونٹ نے تفتیش اپنے ہاتھ لے لی، گرفتار افراد سے دھماکاخیز مواد بھی برآمد ہوا۔

رائل ائیر فورس کے فیئر فورڈ بیس کو سیل کر دیا گیا جہاں برطانی پولیس اور ایمرجنسی سروسز کی بڑی تعداد جائے وقوع پر موجود ہے۔ فوجی اہلکار دھماکاخیز مواد کا معائنہ کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *